فخر زمان ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st July 2018, 11:28 AM | اسپورٹس |

بلاوائیو،21؍جولائی(ایجنسیاں) زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے 200 رنز کی اننگ کھیل کر شاندار کارنامہ انجام دے دیا ہے اور ڈبل سینچری بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، تاہم اس کے علاوہ پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں زمبابوے کو 400 رنز کا ہدف دے کر اپنا اب تک کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی بنا ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئنز اسپورٹس کلب میں زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے میں فخر زمان اور امام الحق نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 304 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ اس سے قبل طویل ترین شراکت کا ریکارڈ سری لنکا کے سنتھ جے سوریا اور تھرنگا نے لیڈز کرکٹ گراونڈ میں انگلینڈ کے خلاف جون 2006 میں 286 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔ دونوں بلے بازوں نے میزبان ٹیم کی بولنگ لائن کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور گراونڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔

واضح رہے کہ فخر زمان اور امام الحق نے پہلی وکٹ پر پاکستان کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا محمد حفیظ اورعمران فرحت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جو انہوں نے زمبابوے کے ہی خلاف ہرارے میں ستمبر 2011 میں 228 رنز کی شراکت قائم کر کے بنایا تھا اس کے بعد فخر زمان نے 200 کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے شاندار اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ فخر زمان 155 گیندوں پر 210 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ انھوں نے اپنی اننگز میں 5 چھکے اور 24 چوکے لگائے اور وہ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے۔ انھوں نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑا۔

یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے پہلے ڈبل سنچری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 2010 میں بنائی تھی۔ اب تک مجموعی طور پر ایک روزہ کرکٹ میں 7 ڈبل سنچریاں بنی ہیں جن میں سے پانچ بھارتی اور دو دیگر ملکوں کے کھلاڑی شامل ہیں۔ بھارتی کھلاڑی روہت شرما دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو ایک روزہ کرکٹ میں تین ڈبل سنچریاں سکور کر چکے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر کی جانب سے ڈبل سنچری کیے جانے سے قبل ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے کا ریکارڈ پاکستان کے سابق اوپنر سعید انور کے پاس تھا جو انہوں نے 21 مارچ 1997 کو 194 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فخر زمان نے بھارت کے خلاف فائنل میچ میں سینچری بنا کر بڑا ہدف دینے میں بڑا کردار ادا کیا اور پاکستان بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوا۔ لیکن اب ایک اور بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف اپنا سب سے بڑا ٹوٹل بھی بنا ڈالا ہے۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف میچ میں 50 اوورز میں 399 رنز بنا لئے ہیں جو کہ پاکستان کی جانب سے بنائے گئے رنز میں سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے 2010 میں بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 385 رنزکا ہدف دیا تھا تاہم اب اپنا ہی ریکارڈ پاکستان نے خود توڑ دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...