منگلورو : نقلی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ۔ 4 مختلف معاملات میں 7 افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th August 2021, 8:28 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 26/ اگست (ایس او نیوز) کووڈ جانچ کے لئے کی گئی آر ٹی سی پی آر رپورٹ میں دھاندلی کرکے نقلی رپورٹ پیش کرنے کے 4 مختلف معاملات میں کُل 7 افراد کو گرفتار کیا گیا  ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق نقلی رپورٹ پیش کرنے کے یہ معاملے 25 اور 26 اگست کو تلپاڈی چیک پوسٹ پر سامنے آئے ۔ گرفتار ملزمین کے نام محمد شریف (34)، ابوبکر(28)، عبدالتمیم (19)، اسماعیل (48)، عادل (25)، کبیر(24) اور حسین (31) بتائے گئے ہیں ۔

    پریس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کمشنر این ششی کمار نے بتایا کہ " ہم نے کیرالہ سے متصل ضلع کے سرحدی علاقے میں 17 چیک پوسٹس قائم کیے ہیں ۔ ان میں سے 9 چیک پوسٹس منگلورو پولیس کمشنریٹ کے حدود میں آتے ہیں ۔ گائڈ لائنس کے مطابق کیرالہ سے ہمارے ضلع میں داخل ہونے والوں کے لئے آر ٹی پی سی آر نگیٹیو رپورٹ ہونا ضروری ہے ۔ دو دن کے اندر چار مختلف واقعات میں ہم نے 7 لوگوں کو جھوٹی آر ٹی پی سی آر رپورٹ پیش کرنے پر گرفتار کیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں سے ایک نقلی رپورٹ بنوانے میں تعاون کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اس معاملہ میں سفر کرنے والی فیمیلی کے ساتھ 3 خواتین بھی موجود تھیں ۔ انہیں بعد میں پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا جائے گا ۔ ہم یہ معاملہ کاسرگوڈ ضلع انتظامیہ کے علم میں لائیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...