مرکزی حکومت کا دعویٰ،نوٹ بندی کے بعد کم ہوگیا جعلی نوٹوں کا چلن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2019, 10:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوٹ بندی کے بعد ملک میں جعلی بھارتی نوٹوں کے سرکولیشن میں کمی آئی ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا میں یہ معلومات دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے اعداد و شمار اور قومی ایجنسیوں اور ریاستوں کی پولیس کی طرف سے جعلی نوٹوں (ایف آئی سی این) کی ضبطی کے اعداد و شمار سے اس کا اشارہ ملا ہے۔لوک سبھا میں ممبر پارلیمنٹ کھگین مرمو اور ونود سونکر کے سوالات کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہاکہ مغربی بنگال پولیس نے بتایا ہے کہ ہند-بنگلہ دیش سرحد، خاص طور پر مالدہ علاقے سے اب بھی نقلی نوٹوں کاآنا جاری ہے، لیکن سطحی اور کمپیوٹر سے تیار نوٹ ہوتے ہیں۔مودی حکومت کی طرف سے 8 نومبر، 2016 کو کی گئی نوٹ بندی کو صحیح ٹھہراتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ 2019 کے آغاز تک دیکھیں تو 2000 یا 500 کے اعلی معیار کے جعلی نوٹوں کی ضبطی نہیں ہوئی ہے،ان سے اب تک کوئی زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں جعلی بھارتی نوٹوں کی اسمگلنگ اور سرکولیشن کو روکنے کے لئے حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں۔انہون کہا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے ایک جعلی انڈین کرنسی نوٹس کورڈنیشن گروپ (ایف سی اوآرڈی) بنایا گیا ہے، تاکہ مرکز اور ریاست کی سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات شیئر کی جا سکیں۔انہوں نے کہاکہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق، ایسی کئی مثالیں دیکھی گئی ہیں، جب پڑوسی ممالک سے جعلی نوٹ اسمگلنگ ہوکر آئے ہیں۔اسی طرح نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) میں ایک ’ٹیرر فنڈنگ اینڈ جعلی کرنسی سیل (ٹی ایف ایف سی) بنایا گیا ہے تاکہ دہشت گردی فنڈنگ اور جعلی نوٹوں کے معاملات کو دیکھا جا سکے۔غور طلب ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2017-18 کے دوران 5.22 لاکھ نقلی نوٹ پکڑے گئے۔یہ سال 2016-17 (جس سال نوٹ بندی کا اعلان ہوا تھا) کے مقابلے 31.4 فیصد کم ہے۔اس میں سے تقریبا 3.34 لاکھ نوٹوں کی شناخت بینکوں کی طرف سے، جبکہ باقی نوٹوں کی شناخت ریزرو بینک کی طرف سے کی گئی ہے۔سال 2017-18 میں 2000 کے جعلی نوٹوں کی شناخت 28 گنا بڑھ کر 17929 تک پہنچ گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...