منگلورو: 50 ہزار روپے رشوت طلب کرنے والا نقلی میونسپل کارپوریشن آفیسر گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th June 2021, 10:44 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو18/ جون (ایس او نیوز) منگلورو سٹی کارپوریشن کا نقلی آفیسر بن کر کپڑے کی دکان چلانے والے ایک تاجر سے 50 ہزار روپے طلب کرنے کے الزام میں پولیس نے دیپک راجیش کوئیلہو (40 سال) نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔ 

 بتایا جاتا ہے کہ ملزم دیپک اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ ٹوکیو مارکیٹ کے پہلے منزلہ پر واقع کپڑے کی دکان کے مالک عبدالرحمٰن کے پاس پہنچا اور اس سے پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی تاکہ لاک ڈاون کے دوران دکان کھول کر کاروبار جاری رکھا جا سکے۔ دیپک اور اس کے ساتھیوں نے یہ بھی دھمکی دی کہ انہیں مطلوبہ رقم نہیں دی گئی تو دکان کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔  عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ جب اس نے پچاس ہزار روپے دینے سے انکار کیا تو ملزمین نے 10 ہزار روپوں میں معاملہ نپٹانے کی پیش کش کی۔

 منگلورو نارتھ پولیس اسٹیشن میں عبدالرحٰمن کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اترکنڑا میں بارش کا سلسلہ جاری؛ 737کروڑروپیوں کا نقصان، راستوں پر چٹان کھسکنے کے واقعات جاری

اترکنڑا ضلع میں مسلسل برسی بارش سے پید ا ہونے والے سیلاب کےنتیجےمیں کل 737.54 کروڑ روپئے کا نقصان ہونے اور سڑکیں، برج، سرکاری عمارات، پینے کےپانی کے منصوبے ، چھوٹی آب پاشی کے تعمیراتی کام، ہیسکام اور قومی شاہراہ سمیت کئی محکمہ جات کی املاک کو نقصان پہنچنے کا ضلع انتظامیہ نے ...

بنٹوال : پائپ لائن میں سوراخ بنا کر ڈیزل کی چوری ۔ کیس درج ہونے کے بعد ملزم ہوگیا فرار

بنٹوال کے مضافات اربی سوناڈو علاقے میں ایوان نامی ایک شخص کے ذریعے منگلورو ریفائنری اینڈ پیٹرولیم لمیٹیڈ (ایم آر پی ایل) کی پائپ لائن میں سوراخ بنا کر ڈیزل چوری کرنے اور زمین کے اندر سے ہی ڈیڑھ کلومیٹر دور پائپ بچھا کر ڈیزل اپنے گھر تک لے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

مہاراشٹرا کے کونکن میں  سیلاب سے مچی تباہی کا منظر دیکھنے کے بعد  بھٹکل تنظیم وفد کے اراکین کی طرف سے 22 لاکھ روپیوں کی امداد؛ بازآباکاری کے لئے بھٹکل تنظیم کی طرف سے امداد کی اپیل

ومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے نائب صدر(دوم)جناب  عتیق الرحمن مُنیری کی قیادت میں چار گاڑیوں پر  جملہ 19 اراکین پر مشتمل وفد جب مہاراشٹرا کے کونکن علاقہ پہنچا اور اپنی انکھوں سے تباہی کے  مناظر دیکھے  تو  کئی ایک کی انکھوں سے آنسو جاری ہوگئے تو کئی ایک  افسوس کا ...

یلاپور تعلقہ میں سیلاب سے بری طرح متاثر کلچی مضاف کو مکمل منتقل کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی

اترکنڑا ضلع یلاپور تعلقہ کے وجرلی گرام پنچایت حدود کے کلچی نامی مضاف بری طرح متاثر ہوا ہے، یہاں سب سے زیادہ زمین کھسکنے اور رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے مضاف کا معائنہ کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا کہ کلچی مضاف مکمل ...