فیس بک پر بیرونی ملک میں روزگار کا اشتہار : ملازمت کی خواہش میں خاتون کو 7.43لاکھ روپیوں کا جھانسہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th January 2020, 7:10 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:13؍جنوری(ایس اؤ نیوز)فیس بک پر شائع ہوئے ایک اشتہارپر اعتماد کرتے ہوئے بیرونی ملک میں روزگار پانے کی کوشش میں یلاپور کے اڈگوندی کی ایک خاتون 7.43لاکھ روپئے گنوا بیٹھی ہیں۔

گیتا نامی خاتون ہی جھانسے کا شکار ہو کر لاکھوں روپیہ کھو بیٹھی ہیں۔ بنگلورو میں پچھلے 8مہینوں سے اسٹاف نرس کے طورپر کام کرنے والی گیتا بیرونی ملک میں ملازمت کی کوشش میں تھیں۔ اسی دوران فیس بک پر ہین کین نامی کمپنی میں ملازمت کا اشتہار دیکھا۔ اشتہار میں دئیے گئے موبائیل نمبر پر رابطہ کیا۔ کال ریسیو کئے دھوکہ بازوں نے ملازمت کا بھروسہ دے کر ابتدا میں 15ہزار روپئے ادا کرنےکو کہا۔ اسی طرح کئی مرتبہ جعل سازوں نے بڑی بڑی رقم ادا کرنےکو کہا۔ گیتا  کو دھوکہ کا پتہ لگنے تک 7.43لاکھ روپئے دھوکہ بازوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرچکی تھیں۔ اس کے بعد جھانسہ دینے والوں کا موبائیل نمبر بند ہوگیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے سی ای این پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی