الیکشن کمیشن کے ایپ پر فرضی شکایتوں کی بھرمار
بنگلورو،17؍مارچ (ایس او نیوز) مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کے مقصد سے تیار کردہ ڈیجٹیل موبائیل ایپ پر حقیقی سے زیادہ فرضی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ کرناٹک ے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او ) سنجیوکمار نے یہ انکشاف کیا۔ اب حکام نے اس طرح کی شکایتوں کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ جس میں لوگوں کو ایپ استعمال کرن سے روکنا بھی شامل ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہویئے سنجیو کمار نے کہا یہ ایپ شہریوں کی مدد کے لیے تیار کیا گیا تا کہ وہ خلاف ورزیوں کی الیکشن کمیشن کو اطلاع دے سکیں۔ سنجیوکمار کے مطابق انہیں 10؍ مارچ سے اب تک 186؍ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے 111جھوٹی شکایتں تھیں اور بعض تو شکایتیں ہی نہیں تھیں۔ صرف 45حقیقی شکایات کی گئیں جس کی بنیاد پر کارروائی شروع کردی گئی۔
انہوں نے عوام سے ایپ کا زیادہ ذمہ داری سے استعمال کرنے کی اپیل کی۔ اگر وہ کسی نتیایا پارٹی کا رکن کو گھر یول اشیاء ، شراب یا کوئی اور تحفہ تقسیم کرتے ہوئے یا رائے دہندوں پر اثر انداز ہونے بازو کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پاتے ہیں تو اس طرح کی شکایت ، اسی مقام سے ایپ پر فوری کی جاسکتی ہے۔ یہ ایپ جی پی ایس سے لیس ہے اور ہمارے عہدیداروں کو اس مقام کی تفصیلات بھیجے گا۔ عوام اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر بھی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ تاحال ہمیں ،29,589شکایتی کالس موصول ہوئے جن میں سے 28,880کی یکسوئی کردی گئی۔