کرناٹک میں فجر کی اذان لاؤڈ اسپیکر کے بغیر دینی ہوگی، ریاستی وقف بورڈ نے جاری کیا سرکلر

Source: S.O. News Service | Published on 16th March 2021, 10:51 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍مارچ(ایس او نیوز)مسجدوں اور درگاہوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے سلسلے میں کرناٹک ریاستی وقف بورڈ نے ایک اہم سرکلر جاری کیا ہے۔

سرکلر کے مطابق رات کے اوقات میں یعنی رات10بجے سے صبح6بجے تک لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کا مطلب نماز فجر کی اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ دیگر نمازوں کی اذانیں سرکاری آلودگی پیمانے کے مطابق مقررہ والیوم کے مطابق دی جاسکتی ہیں -

9؍مارچ 2021کو جاری اس سرکلر کے مطابق رات10بجے سے صبح6بجے تک لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی رہے گی۔ دن میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صوتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مقرر کئے گئے ضوابط کے مطابق کرنا ہوگا۔دن میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف اذان اور دیگر اہم اعلانات جیسے کسی کے انتقال اور تدفین کی خبر، رویت ہلال کی جانکاری وغیرہ کیلئے کیا جائے۔ نماز، جمعہ کا خطبہ، بیانات کیلئے اسپیکر یا ساؤنڈ باکس کی آواز مسجد کے احاطے تک محدود ہونی چاہئے۔ مذہبی، سماجی ثقافتی اور دیگر تقریبات مذہبی مقامات کے اندر لگائے جانے والے اسپیکر کے ذریعے انجام دئے جائیں۔

مقامی ماحولیاتی افسروں سے رائے مشورہ کرتے ہوئے آواز پر قابو پانے کے آلات نصب کئے جاسکتے ہیں۔مسجد کی انتظامیہ اسپیکر کے ایمپلی فائر کو مقررہ آواز کے مطابق آپریٹ کرنے کیلئے مؤذن کو ضروری تربیت فراہم کرے۔ مساجداور درگاہوں کے اطراف کسی بھی موقع پر پٹاخے، توپ جن سے دھماکہ خیز آواز پیدا ہو، اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سرکلر میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ مسجدوں اور درگاہوں کے احاطے میں پھل دار درخت لگائے جائیں۔ اگر ممکن ہو تو جانوروں اور پرندوں کیلئے پینے کے پانی کا انتظام کرنے کیلئے حوض یا ٹینک تعمیر کئے جائیں۔ مسجدوں اور درگاہوں کے اطراف پاکی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ مذہبی مقامات میں گداگری کو فروغ نہ دیا جائے اور اس کی بجائے تنظیمی سطح پر کونسلنگ اور خیراتی اقدامات ترتیب دئے جائیں۔

کرناٹک وقف بورڈ نے اس سرکلر کو نافذ کرنے کیلئے تمام وقف افسروں اور وقف انسپکٹروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مساجد اور درگاہوں کے ملازمین کی رہنمائی کریں۔ ساتھ ہی مسجدوں اور درگاہوں کی انتظامیہ میں بیداری پیدا کرتے ہوئے اس سرکلر کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔؎

کرناٹک وقف بورڈ کے چیف ایگزی کیٹیو افسر وائی ایم محمد یوسف نے کہا کہ یہ کوئی نیا سرکلر نہیں ہے۔ بورڈ نے2017میں اس طرح کا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام متولی اور مساجد کمیٹی کے ذمہ داروں کو صوتی آلودگی رولز2000پر عمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ چند مذہبی ادارے ان اصولوں پر عمل کرتے آرہے ہیں۔ لیکن حال ہی میں کئی مقامات پر مسجدوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر اعتراضات اور تنازعات پیش آئے ہیں۔ یہاں تک کہ یہ معاملات عدالتوں تک پہنچ چکے ہیں۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے دوبارہ اس سرکلر کو جاری کیا گیا ہے۔

19دسمبر 2020کو منعقدہ وقف بورڈ کی 327ویں میٹنگ میں بھی اس مسئلے پر تفصیل سے گفتگو ہوئی ہے۔ حکومت اور آلودگی کنڑول بورڈ کے احکامات کو سامنے رکھتے ہوئے یہ سرکولر جاری کیا گیا ہے-

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔