معروف ماہرِقانون پروفیسر فیضان مصطفیٰ ’نلسار‘یونیورسٹی سے سبکدوش، جذباتی تقریر کی

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2022, 11:18 AM | ملکی خبریں |

حیدر آباد، 6؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) معروف ماہر قانون فیضان مصطفیٰ نیشنل اکیڈمی آف  لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (نلسار)  سے بطور وائس چانسلر گزشتہ دنوں سبکدوش ہو گئے۔ اس قومی سطح کی  یونیورسٹی کو  ملک میں سر فہرست  یونیورسٹی بنانے میں ان کا کردار نہایت اہم رہا۔ یہی وجہ تھی کہ ان کی الوداعی تقریب میں نہ صرف طلبہ جذباتی ہو گئے بلکہ انہوں نے صدق دل سے فیضان مصطفیٰ کی خدمات کا اعتراف کیا اور انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔  فیضان مصطفیٰ نے بھی اس موقع پر جذباتی انداز میں تقریر کی اور طلبہ کے ساتھ ساتھ اکیڈمی کے تمام عملے کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اپنی الوداعی تقریر میں کہا کہ’’ جب میں نے اس یونیورسٹی کی ذمہ داری سنبھالی تھی تو  اس وقت  اس کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہوں گے لیکن آج جب میں جارہا ہوں تو نہ صرف یہ یونیورسٹی ملک کی سرفہرست لاء یونیورسٹیوں میں سے ایک بن گئی ہے بلکہ اسے  اس مقام تک پہنچاکر مجھے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔‘‘

 فیضان مصطفیٰ نے کہا کہ اس   لاء یونیورسٹی کا اثاثہ ہم جیسے لوگ نہیں  ہیں جو کچھ عہدوں پر براجمان ہوجاتے ہیں بلکہ اصل اثاثہ ہمارے سیکڑوں طلبہ ہیں جو  یہاں سے قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جب عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں تو انہیں قانون کا نہ صرف پاس و لحاظ ہوتا ہے بلکہ وہ ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی وائس چانسلری کے دوران انہوں نے طلبہ پر حکم چلانے یا ان کی صلاحیتوں کو دبانے کی کوشش کبھی نہیں کی بلکہ یونیورسٹی کے انتظام و انصرام سے لے کر تعلیمی معاملات میں مشوروں تک ، ہر طرح سے انہیں آگے بڑھانے کی کوشش کی ۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کا انفراسٹرکچر  اب بہترین ہو گیا ہے۔ فیضان مصطفیٰ نے بتایا کہ جب انہوں نے یونیورسٹی کی ذمہ داری سنبھالی تھی تو اس وقت یونیورسٹی پر ۱۲؍ کروڑ روپے کا قرض تھا لیکن اب جب وہ سبکدوش ہو رہے ہیں تو  یونیورسٹی کے پاس ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا سرپلس فنڈ ہے جو صرف اور صرف طلبہ کے لئے ہے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یو جی سی اور وزارت تعلیم نے نلسار یونیورسٹی کو کٹیگری ون کی یونیورسٹی قرار دیا ہے۔ پروفیسر فیضان مصطفیٰ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں ہم نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ دیگر نیشنل لاء اسکولس کے لئے اب تک ممکن نہیں ہو سکی ہیں۔ اس کا پورا کریڈٹ ہم یہاں کے طلبہ کو دینا چاہیں گے جنہوں نے ہر قدم پر انتظامیہ کا ساتھ دیا اور اس یونیورسٹی کو مثالی لاء ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر ان کے بہت سے طلبہ  نے بھی  خطاب کیا اور فیضان مصطفیٰ کی خدمات کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ پروفیسر فیضان مصطفیٰ معروف نیوز چینل این ڈی ٹی وی پر ماہر قانون کی حیثیت سے   مدعو کئے جاتے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...