صحابیات کی زندگی خواتین اسلام کے لئے بہترین نمونہ، لکھنو میں خواتین کے اجتماع سے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کا خطاب

Source: S.O. News Service | Published on 15th October 2019, 12:56 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،14/اکتوبر (ایس او نیوز/راست ) قرآن مجید میں بہترین اور مثالی مومن عورت کی صفات کا تذکرہ کیا گیا ہے،اور یہ تذکرہ اسی لئے ہے کہ اس کی روشنی میں مسلمان عورتیں اپنے اخلاق و کردار کی تشکیل کریں،قرآن مجید میں بتایاگیا ہے کہ مومن عورت کو اسلامی احکامات کا پابند، صبر و شکر کا عادی،فرائض اور واجبات کی پابند اور اللہ کی یاد اور اس کے ذکر سے وابستہ رہنے والی ہونا چاہئے، قرآن مجید میں یہ بھی سکھایا اور بتایا گیاہے کہ مومن خاتون اخلاق کی بلندی اور کردار کی پاکیزگی کی راہ پر چلنے والی ہو۔مسلمان بہنوں کے لئے صحابیات کی زندگی بہترین نمونہ ہے، اس نمونے کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال کر بہترین مثالی مومن خاتون بناجاسکتا ہے۔اس طرح کا اظہار کا خیال حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)نے جامعہ مومنہ للبنات فیض اللہ گنج،لکھنو میں منعقد خواتین کے پروگرام میں کیا۔

یہ پروگرام آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کی ممبر محترمہ نزہت پروین صاحبہ کے زیراہتمام اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکی ویمنس ونگ کی سربراہ ڈاکٹر اسماء زہرا کی صدارت میں ہوا،جس میں خواتین کی قابل لحاظ تعداد شریک ہوئی،جامعہ میمونہ للبنات میں ہونے والے اس اہم اور بامقصد پروگرام سے ڈاکٹر اسماء زہرا صاحبہ،ممدوحہ ماجد صاحبہ(رکن مجلس عاملہ مسلم پرسنل لا بورڈ) اور محترمہ فہمیدہ ریاض صاحبہ نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر اسماء زہرا نے اپنے خطاب میں بے حیائی سے بچنے اور شرم و حیا اور پاکیزگی کی راہ پر چلنے کی تلقین کی اور خواتین کو یہ بتایا کہ آپ کی کامیابی بے شرمی اور بے حیائی میں نہیں، عفت و عصمت اور پاکدامنی میں ہے، انہوں نے گھر کی زندگی کو سنوارنے اور اولاد کی تربیت پر دھیان دینے کی بھی نصیحت کی۔ ممدوحہ ماجد صاحبہ نے یہ بتایا کہ ہر کامیاب گھر کے پیچھے ایک سلیقہ شعار اور سمجھدار خاتون کا ہاتھ ہوتا ہے،گھر کے انتظام کو بہتر انداز میں سنبھالنا اور اولاد کی اچھی تربیت کا اہتمام کرنا یہ ایک دینی فریضہ ہے۔دوپہر تین بجے سے شروع ہونے والا یہ بامقصد پروگرام سوا پانچ بجے حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کی دعاپر اختتام پذیرہوا۔جلسے کا انتظام و اہتمام کرنے میں جناب انور خالد خان صاحب، جناب مولانامحمدمستقیم ندوی صاحب اور ان کے رفقاء شریک رہے، ان حضرات کی کوششوں سے دور دراز کی خواتین بھی اس پروگرام میں حاضر رہیں اور انہوں نے استفادہ کیا،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے خواتین کی نشستوں کے انعقادکا سلسلہ جاری ہے، اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ خواتین میں زیادہ سے زیادہ دینی شعور پیدا کیاجائے اور انہیں دین داری اور پرہیز گاری کے مزاج سے قریب کیا جائے، آج کا یہ پروگرام بھی اسی تحریک کی ایک کڑی ہے اور بحمداللہ ملک کے مختلف حصوں میں خواتین کے درمیان زمینی سطح پر کام کیاجارہا ہے۔امید کی جاسکتی ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کوششوں کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے، باذن اللہ!

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...