بی جے پی کے ’ٹول کِٹ‘ کی طرح کام کر رہا فیس بک، کانگریس کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 25th October 2021, 8:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) فیس بک ہندوستان میں بی جے پی کے ’ٹول کِٹ‘ کی طرح کام کر رہا ہے۔ بی جے پی کی نفرت انگیز مشینری نفرت بھری تقریریں، غلط اطلاعات فیس بک کے ذریعہ پھیلا رہی ہے، اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہونا فیس بک-بی جے پی اتحاد کی قلعی کھول رہا ہے۔ یہ الزام آج کانگریس نے لگایا۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’فیس بک اپنے لاکھوں کروڑوں صارفین کی سیکورٹی یقینی کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے، نتیجتاً اس پلیٹ فارم کا استعمال نفرت پھیلانے والی اشیاء کے پھیلاؤ کے لیے کیا جا رہا ہے۔‘‘

کانگریس ترجمان نے کہا کہ ’’فیس بک کی داخلی رپورٹ میں یہ بات سامنے آ چکی تھی کہ بجرنگ دل جیسی بی جے پی کی قریبی تنظیم ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے والی اشیاء پوسٹ کر رہی ہیں۔ اس کے باوجود فیس بک نے بجرنگ دل کو خطرناک تنظیم کے درجہ میں ڈالنے کے باوجود اس پر روک نہیں لگائی کیونکہ اس قدم سے بی جے پی ناراض ہو جاتی۔‘‘ انھوں نے سوال پوچھا کہ فیس بک کیا حکومت ہند کے لیے کام کرتا ہے یا پھر اپنے لاکھوں کروڑوں ہندوستانی صارفین کے لیے مفادات کے لیے؟

پون کھیڑا نے کہا کہ ’’ہندوستان میں فیک نیوز اور نفرت پھیلانے والے مواد کے پھیلاؤ کے لیے بی جے پی فیس بک کو ٹول کِٹ کی طرح استعمال کر رہی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ بی جے پی اس پلیٹ فارم کا استعمال ووٹروں کو ورغلانے اور تشدد پھیلانے کے لیے کر رہی ہے، ان اعمال سے ہمارے ملک کی جمہوریت پر گہرا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...