ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں بھاری بارش کا الرٹ، دہلی میں بھی بارش کا امکان

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2022, 11:26 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،6؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں بھاری بارشوں کے درمیان ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے اگلے چار دنوں میں مزید بھاری بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔ ممبئی سے ملحقہ رائے گڑھ ضلع میں کنڈلکا ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے، جبکہ امبا، ساویتری، پاتال گنگا، اولہاس اور گڑھی ندیوں کی آبی سطح بھی خطرے کے نشان کے قریب ہے۔ ممبئی کی پوئی جھیل بھی منگل کی شام سے طغیانی آئی ہوئی ہے۔ آئی ایم ڈی نے رائے گڑھ، رتنا گری اور کچھ دیگر اضلاد میں انتہائی بھاری بارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے ’ریڈ‘ اور ’آرنج‘ الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے انتباہ کے بعد وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ریاستی انتظامیہ کے افسران سے احتیاط برتنے اور یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہو۔ شندے نے کہا ’’میں نے صبح چیف سیکریٹری سے کہا کہ وہ تمام سیکریٹریوں کو اپنے اپنے اضلاع کا دورہ کرنے اور این ڈی آر ایف، فضائیہ، بحریہ اور دیگر محکموں کے درمیان تال میل قائم کرنے کی ہدایت دیں۔‘‘

ادھر، قومی راجدھانی دہلی میں منگل کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ تھا۔ آئی ایم ڈی نے بدھ کے روز شہر میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے پہلے بدھ کے لئے ’آرنج‘ الرٹ جاری کرتے ہوئے درمیانی سے بھاری بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ دہلی میں مانسون کی پہلی بارش 30 جون کو درج کی گئی تھی، جس سے شدید گرمی سے کافی راحت ملی تھی۔

ادھر، کرناٹک کے جنوبی کنڑ اور اڈوپی کے ساحلی اضلاع میں لگاتار موسلادھار بارش نے اس علاقہ میں کئی مقامات پر لینڈ سلائڈنگ اور سیلاب کی صورت حال پیدا کر دی ہے۔ جنوبی کنڑا ضلع میں اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ کئی مقامات پر درختوں کے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سویندو ادھیکاری کا ممتا بنرجی کے خلاف ’توہین آمیز بیان‘، قومی خواتین کمیشن پہنچی ٹی ایم سی

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی خواتین ونگ نے بدھ (24 اپریل) کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف کئی مواقع پر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) خط لکھ کر اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق ای ڈی کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ، کہا- گرفتاری قانون کے مطابق

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کے تعلق سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج (25 اپریل) سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے، ہم نے انہیں 9 مرتبہ سمن بھیجا تھا اور یہ کہ وہ تفتیش ...

رانچی میں برڈ فلو کی تصدیق، انتظامیہ کا الرٹ جاری، متاثرہ علاقہ میں مرغیوں کی خرید و فروخت پر پابندی

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہر کے ہوٹوار علاقہ میں واقع محکمہ مویشی پروری کے علاقائی پولٹری فارم کی مرغیوں کے نمونوں کو بھوپال میں واقع سرکاری لیباریٹری میں جانچ سے معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔

یوپی-بہار سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ تاہم ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل کو بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ...

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔