بنگلورو: لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتہ توسیع کرنے میئر گوتم کمارجین کامطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2020, 11:46 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍جولائی(ایس او نیوز)  بنگلورومیں ایک ہفتہ مزیدلاک ڈاؤن میں توسیع کئے جانے سے متعلق اشارہ ملاہے۔شہرمیں کوروناوائرس کی چین بریک کرنے کے مقصدسے ایک ہفتہ تک لاک ڈاؤن نافذکیاگیاہے۔مگراس مدت میں مزیدایک ہفتہ کی توسیع کرنے کا مطالبہ شہر کے میئرگوتم کمارجین نے حکومت سے کیاہے۔ایک نیوزایجنسی کومعلومات فراہم کرتے ہوئے بی بی ایم پی میئرنے کہا کہ کووڈ۔19کے خلاف جدوجہدکے لیے ہمیں مزیدوقت درکارہے، شہرمیں مزیدایک اورہفتہ تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی جاتی ہے توہمیں کووڈچین کا رابطہ توڑنے میں مددمل سکتی تھی۔انہوں نے کہاکہ شہر میں کووڈ۔19کے معاملات میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتاجارہاہے،کل ایک ہی دن بنگلورمیں 2ہزارسے زائدکوروناکے پازیٹیوکیس پائے گئے۔انہوں نے خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہا آئندہ دنوں شہرمیں کووڈ۔19معاملات میں مزیداضافہ ہوسکتاہے۔ماہرین نے بھی یہی کہا ہے کہ بنگلورمیں کووروناکیسزمیں غیرمعمولی اضافہ ہو گا۔ ریاستی حکومت نے کرناٹک کی راجدھانی بنگلورومیں کوروناکے تانے بانے بکھیرنے کووڈپھیلاؤکی چین کاٹنے کے لیے 14جولائی رات 8بجے سے ایک ہفتہ یعنی22جولائی صبح 6بجے تک لاک ڈاؤن نافذکیاگیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...