عمر خالد کی گرفتاری کے پیچھے کی سازش، کاروانِ محبت نے کیا پردہ فاش

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2020, 1:09 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اسٹوڈنٹ ایکٹوسٹ عمر خالد کو حال ہی میں دہلی پولیس نے گرفتار کیا ہے- ان پر دہلی فسادات کی سازش رچنے کا الزام ہے- عمر خالد کے علاوہ بھی پولیس نے ایسے کئی لوگوں کو اس معاملہ میں گرفتار کیا ہے جو سی اے اے مخالف احتجاج میں شامل رہے تھے- ان سماجی جہد کاروں کی گرفتاریوں کے بعد پولیس کی کارکردگی پر سوال بھی اٹھ رہے ہیں - تنظیم کاروانِ محبت نے بھی ایک ویڈیو جاری کر کے دہلی پولیس کی کارکردگی اور نیت پر سوال اٹھائے ہیں -

کاروانِ محبت کی تقریباً5 منٹ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دہلی پولیس سی اے اے مخالف احتجاج میں شامل ہونے والے لوگوں پر بیجا الزام عائد کر کے انہیں گرفتار کر رہی ہے اور جو لوگ فسادات کی سازش کے اصل مجرم ہیں وہ کھلے عام گھوم رہے ہیں - ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ عمر خالد اور دیگر گرفتار سماجی جہد کاروں کیلئے آواز اٹھانا ضروری ہے-

کاروانِ محبت کی ویڈیو میں عمر خالد کی اس ویڈیو کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنے گرفتار ہونے کے خدشہ کا اظہار کیا تھا- عمر خالد اس ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ پولیس اصل مجرموں کو گرفتار نہیں کر رہی ہے اور وہ پولیس کے سامنے ہی قابل اعتراض باتیں کر رہے ہیں -فساد بھڑکانے اور نفرت انگیز تقریر کرنے میں بی جے پی کے لیڈر کپل مشرا، پرویش ورما اور انوراگ ٹھاکر بھی شامل ہیں -

کپل مشرا نے پولیس کی موجودگی میں کہا تھا کہ ٹرمپ کے جانے تک تو وہ جا رہے ہیں لیکن اس کے بعد پولیس کی بھی نہیں سنیں گے! اسی طرح پرویش ورما نے کہا تھا کہ اگر دہلی میں بی جے پی کی حکومت بن گئی تو ایک گھنٹے کے اندر اندر شاہین باغ کو خالی کرا لیا جائے گا- اس کے علاوہ انوراگ ٹھاکر نے دیش کے غداروں کو، گولی مارو... کے نعرے لگوائے تھے- واضح رہے کہ ان میں سے کسی کو بھی پولیس نے ملزم تک نہیں مانا ہے-

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کہا کہ 12 ملزموں نے اعتراف جرم کر لیا ہے، لیکن تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ 12 میں سے 9 لوگوں کے بیان ہوبہو ایک جیسے تھے- نیز عمر خالد کی گرفتاری عین اسی طرح کی گئی ہے جس طرح 2016 میں ان کی گرفتاری ہوئی تھی- جیسے اس وقت کہا گیا تھا کہ جے این یو کی ایک تقریب میں ملک مخالف نعرے بازی کی گئی تھی لیکن جب حقیقت منظر عام پر آئی تو معلوم ہوا کہ اس ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی اور ملک مخالف نعرے کسی نے نہیں لگائے تھے- دلچسپ بات یہ ہے کہ 2016 سے اب 2020 تک پولیس نے اس معاملہ میں فرد جرم تک دائر نہیں کی ہے- جو لوگ بھی جیلوں میں قید ہیں اگر ان لوگوں کو ہم نے آج بھلا دیا تو آنے والے دنوں میں یہ لڑائی مزید مشکل ہو جائے گی-

ویڈیو عمر خالد کے ان الفاظ پر ختم ہوتی ہے، ”وہ ہم کو ڈرا رہے ہیں لیکن وہ ساتھ میں آپ کو بھی ڈرا رہے ہیں - وہ ہماری آواز کو بند کر رہے ہیں، ہم کو قید کر رہے ہیں جیلوں کے پیچھے، لیکن آپ کو بھی جھوٹ کے اندر قید کرنا چاہتے ہیں، آپ کو ڈرا کر چپ کرانا چاہتے ہیں - بس اپیل کر کے میں اپنی بات ختم کروں گا- ڈریئے مت- ناانصافی کے خلاف آواز بلند کیجئے- جن لوگوں کو جھوٹے مقدموں میں پھنسایا جا رہا ہے ان لوگوں کی رہائی کی مانگ کیجئے، ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھایئے“-

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...