منگلورو ایئر پورٹ پر مشتبہ دھماکو مادہ والی بیگ دستیاب ہونے کے بعد ضلع شمالی کینرا کے کائیگااٹامک پلانٹ اور سی برڈ بحری اڈے پر چوکسی

Source: S.O. News Service | Published on 21st January 2020, 12:53 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

تفتیش میں ناکامی کوچھپانے کے لئے معاملے کو دیا جاسکتا ہے دوسرا رخ۔ سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کا خدشہ

منگلورو21/جنوری (ایس او نیوز)بجپے انٹر نیشنل ہوائی اڈے پر ایک لاوارث بیگ میں مشتبہ دھماکہ خیز مادہ بر آمد ہونے کے بعد ضلع شمالی کینرا کے کائیگا اٹامک اینرجی پلانٹ اور سی برڈ نیول بیس، فوجی ہتھیار کے ذخیرے والے ’وجرا کوش‘ اور مختلف ڈیم جیسے حساس مقامات کے باہر اور اندر چوکسی بہت زیادہ بڑھادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع کے 162کلو میٹر طویل ساحلی علاقے میں سمندری سطح پر بھی نگرانی تیز کردی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ منگلورو ایئر پورٹ پر جو لاوارث بیگ ملی تھا وہ عام طورلیپ ٹاپ رکھنے والی بیگ ہے۔ اس میں تقریباً دو کلو وزنی ایک ٹفن باکس کی شکل میں بم جیسی چیز رکھی ہوئی تھی۔اسی میں مشتبہ دھماکہ خیزسفوف، کچھ ٹوٹے ہوئے تار کے ٹکڑے، کچھ الیکٹرانکس اشیاء،ایک الگ سے رکھا ہوا ٹائمررکھا ہوا تھا۔ جسے  بعد میں بم اسکواڈ نے ہوائی اڈے سے دورکینجار کے ویران علاقے میں لے جاکر ناکارہ بنادیا۔سی سی ٹی وی کیمرے میں جو تصویر قید ہوئی ہے اسی کو مشتبہ ملزم مانتے ہوئے اس کا فوٹیج جاری کردیا ہے اورپولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تصویر میں نظر آنے والا یہ شخص جہاں کہیں نظر آئے اس کی خبر فوری طور پر پولیس کو دی جائے۔اس کے علاوہ پولیس نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ کہیں بھی کوئی مشکوک چیز پڑی ہوئی نظر آتی ہے تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اس کی خبر دی جائے۔

منگلورو ایئر پورٹ پر مشکوک بم بر آمد ہونے کے بعد منگلورو کے علاوہ بنگلورو، ہبلی، بیلگاوی اور دیگر شہروں کے ہوائی اڈوں، بس اسٹانڈس اور ریلوے اسٹیشنوں پر نگرانی اور چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ضلع اڈپی کے مختلف حساس مقامات پر چوکسی بڑھا دی گئی ہے اورملپے ساحل، ریلوے اسٹیشن، اڈپی بندرگاہ، بس اسٹانڈجیسے کئی جگہ عوامی مقامات پر تلاشیاں بھی لی گئی ہیں۔بعض مقامات پر ڈاگ اسکواڈ، اور بم تلاش کرنے کے آلات کا بھی سہارالیا گیا۔

 کمارا سوامی نے حکومت پرلگایا بڑا الزام:    اس دوران ریاستی وزیر داخلہ بسواراج بومائی نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔دوسری طرف سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے کہا ہے کہ مشکوک بم بر آمد ہونے سے متعلق تحقیقات سرعت کے ساتھ کی جائے اور اسے جلد مکمل کرلینا چاہیے۔اس میں تاخیر ہونے پر پولیس کی طرف سے کوئی اور ہی کہانی گھڑ لینے کے امکانا ت موجود ہیں۔شرینگیری میں پریس والوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ کس نے یہ کام انجام دیا ہے یہ معلوم کرنا کوئی مشکل بات نہیں ہے۔تحقیقات کے لئے پندرہ دن، بیس دن اور مہینہ کی مہلت دینے سے تحقیقات میں تاخیر ہوگی اور پولیس اس معاملے کو کسی اور کہانی سے جوڑکرپیش کرے گی۔اس لئے حکومت اورپولیس کو چاہیے کہ اس واقعے کے حقائق کو جلد ازجلد عوام کے سامنے لائے۔

 کمارا سوامی نے واضح الفاظ میں کہا کہ حالیہ چند واقعات کے پس منظر میں موجودہ ریاستی حکومت پر مجھے شکوک و شبہات ہیں۔ حکومت اور پولیس والے مل کر کچھ ایسی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ عوام اور پولیس کے درمیان تصادم ہوجائے۔خود حکومت کچھ افسران کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کے اندر پولیس کے ساتھ تصادم کے مواقع پیدا کررہی ہے۔ اگر بم بر آمد ہونے کی تحقیقات میں تاخیر کی جاتی ہے تو پھر ایک نیا تصادم پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔