بیجنگ 28/نومبر (ایجنسی/ایس او نیوز) شمالی چین میں واقع کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 22 افراد ہلاک اور 24 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دھماکےکے بعد کیمیکل سلنڈرز پھٹنے سے 50 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق شمالی چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد عمارت کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ جبکہ دھویں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں کیمیکل جلنے سے پھیلنے والے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں ہیں۔ تاہم راحت پہنچانے والی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔
فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی کوشش کےبعد آگ پر قابو پا لیا، حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔