مینگلور کے قریب پتور میں ٹائر مولڈنگ ڈسک میں دھماکہ - مزدور ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th January 2023, 5:45 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 19 / جنوری (ایس او نیوز) مینگلور کے قریبی علاقہ پتور میں  ٹائر  کی دکان میں ملازمت کرنے والا ایک شخص دکان میں موجود ٹائر مولڈنگ ڈسک دھماکہ سے پھٹنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا  اور بعد میں اسپتال  لے جانے کے دوران  دم توڑ دیا ۔

    گاندھی پارک کے پاس موجود ٹائر کی دکان میں ہوئے مولڈنگ ڈسک دھماکہ میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام راجیش (46 سال) بتایا گیا ہے جو کہ کڈبا تعلقہ کے آلنکارو گاوں کا رہنے والا تھا ۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا تب راجیش ڈسک  کے قریب کھڑا تھا ۔ دھماکہ کی وجہ سے دکان کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ 

    دھماکہ کی اطلاع ملنے پر اپن انگڈی پولیس نے موقع پرپہنچ کر معائنہ کیا اور مہلوک کے بھائی کی شکایت پر کیس درج کیا گیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔