"نو ویکسین - نو راشن " کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا ۔ کرناٹکا کے چیف سیکریٹری کی وضاحت
بنگلورو 3/ ستمبر (ایس او نیوز) حکومت کرناٹکا کے چیف سیکریٹری پی روی کمار کی طرف سے جاری ایک وضاحتی سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری پروگرام یا اسکیم کے ساتھ ویکسینیشن کو جوڑا نہیں گیا ہے ۔اور یہ جو "نو ویکسین - نو راشن" کی بات عام ہوئی ہے وہ سراسر بے بنیاد ہے ۔
انہوں نے سرکیولر میں واضح کیا ہے کہ لوگوں کو ویکسین لینے کی ترغیب دینے اور ویکسینیشن مہم کو پوری طرح کامیاب کرنے کے لئے تمام ضلع ڈپٹی کمشنرس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرس کو حکومت کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس سے ہٹ کر ویکسینیشن کو پینشن ، راشن جیسے کسی بھی معاملہ سے جوڑا نہیں گیا ہے ۔
سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی مقام پر اسے غلط طریقے سے سرکاری اسکیموں کو جوڑا گیا ہے تو متعلقہ ڈی سی / ڈی ایچ او کو چاہیے کہ فوراً اس سے باز آجائیں ۔