یو اے ای:اقامتی ویزوں میں دسمبر2020ء تک توسیع کا فیصلہ منسوخ ،ترمیمی قواعد کا اجراء

Source: S.O. News Service | Published on 11th July 2020, 9:49 PM | خلیجی خبریں |

دبئی،11؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے کرونا وائرس کے پیش نظر اقامے ، ویزے ، داخلے کے اجازت نامے سے متعلق ماضی میں کیے گئے بعض فیصلوں پر نظرثانی کی ہے اور کہا ہے کہ ان سے متعلق یہ احکام آج ہفتہ 11 جولائی سے موثر العمل نہیں رہیں گے۔

یو اے ای کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) نے کہا ہے کہ’’یہ فیصلہ مختلف شعبوں میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد معمول کی حالات کی بحالی کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اس کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو تقویت بہم پہنچانا ہے۔‘‘

کابینہ کے اس نئے فیصلے سے اقامتی ویزوں کی میعاد ، داخلے اور اقامتی اجازت ناموں اور شناخت کارڈوں سے متعلق ماضی میں اعلان کردہ تمام احکام منسوخ ہوگئے ہیں۔ان اعلانات کے تحت یکم مارچ کے بعد منسوخ ہونے والی شناختی اور شہریت کی دستاویزات میں 31 دسمبر تک توسیع کردی گئی تھی۔

ان سے متعلق نئے اور نظرثانی شدہ قواعد وضوابط حسب ذیل ہوں گے:

آئی سی اے اپنی خدمات کی فیسوں کو جمع کرنے کا عمل 12 جولائی سے شروع کرے گی۔

اتھارٹی بیرون ملک میں چھے ماہ سے کم وقت گزارنے والے اماراتی شہریوں ،خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے شہریوں اور یو اے ای کے مکینوں کو اپنی دستاویزات کی تجدید کے لیے ایک ماہ کا وقت دے گی۔

اتھارٹی یو اے ای کے شہریوں اور ملک میں رہنے والے جی سی سی کے شہریوں کو دستاویزات کی تجدید کے لیے تین ماہ کا وقت دے گی۔

یو اے ای کے بیرون ملک مقیم ایسے مکین ، جن کے یکم مارچ کے بعد اقامتی ویزے ختم ہوچکے ہیں اور جو یو اے ای سے باہر کسی ملک میں چھے ماہ سے زیادہ عرصے سے مقیم ہیں، انھیں دونوں ملکوں کے درمیان فضائی روابط کی بحالی کے بعد ملک میں واپسی کے لیے ایک ’’ مخصوص‘‘ وقت دیا جائے گا۔

اتھارٹی مذکورہ بالا تاریخیں گزر جانے کے بعد تمام انتظامی فیسوں یا قابل اطلاق جرمانوں کو جمع کرے گی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد بیشتر ممالک نے سفری پابندیاں عاید کردی تھیں جس کی وجہ سے ہزاروں افراد دوسرے ممالک میں پھنس کر رہ گئے تھے اور وہ اپنے آبائی یا اقامتی ممالک میں نہیں لوٹ سکے ہیں۔اس مہلک وبا کے دنیا کی معیشتوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ہزاروں تارکینِ وطن اپنی ملازمتوں اوراقامتی ویزوں سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں۔

یو اے ای نے اپریل کے وسط میں یہ اعلان کیا تھا کہ اس کے جن مکینوں کے ویزوں کی میعاد مارچ 2020 کے اوائل میں ختم ہوگئی تھی، ان کی مدت میں دسمبر 2020ء تک توسیع کردی جائے گی۔اس فیصلے کا مقصد عوام پر مرتب ہونے والے کرونا وائرس کے اثرات کو کم سے کم کرنا تھا۔ یو اے ای نے مارچ کے وسط میں غیرملکیوں کو ملک میں آمد پر داخلے کے ویزوں کا اجراء بھی معطل کردیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...