راحتی پیکیج سے کسان خود کفیل نہیں، خودکشی کے لیے ہوگا مجبور: کسان یونین

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2020, 3:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا بحران اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسانوں کے سامنے بھی کئی طرح کے مسائل کھڑے ہو گئے ہیں۔ کسانوں کی پھل۔ و سبزیاں برباد ہو گئی ہیں، کسان اناج کم قیمتوں پر فروخت کرنے کے لیے مجبور ہیں اور وہ اپنی بربادی کا نظارہ کر رہے ہیں۔ ایسے ماحول میں مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے خودکفیل ہندوستان مہم کے تحت زراعتی سیکٹری کے لیے راحتی پیکیج کا اعلان کیا۔ لیکن جو کچھ کسانوں کے لیے اعلان ہوا ہے اس سے کسان خوش نظر نہیں آ رہے ہیں اور جلد ہی وہ سڑک پر اتر کر مظاہرہ کرنے کی تیاری میں مصروف ہو گئے ہیں۔ کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ راحت کے نام پر حکومت قرض تقسیم کر رہی ہے اور اس سے کسان خود کفیل نہیں ہوگا بلکہ خودکشی کرنے کے لیے مجبور ہو جائے گا۔

انڈین کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے نرملا سیتارمن کی پریس کانفرنس کے بعد اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سیدھے یہ سوال کر دیا کہ کسانوں کے لیے اعلان کردہ معاشی پیکیج میں زراعتی قرض کو تین ماہ کے لیے آگے بڑھانے اور نئے کسان کریڈٹ کارڈ سے قرض دیے جانے کے علاوہ نیا کیا ہے؟ ٹکیت نے کہا کہ "کسان پہلے سے بینکوں کے قرضدار ہیں، ایسے میں نیا قرض لے کر کوئی بھی جوکھم اٹھانے کی حالت میں نہیں ہے۔ حکومت کے ان اعلانات سے کسان خودکفیل نہیں ہوگا بلکہ خودکشی کی طرف رخ کرے گا۔" انھوں نے مزید کہا کہ کسان راحتی پیکیج کے اعلان کے بعد خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔ کسانوں کے نقصان کا ازالہ اور قرض معافی کو لے کر انڈین کسان یونین جلد ہی سڑک پر اتر کر تحریک چلائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ملک کی معیشت کو پٹری پر لانے کے لیے پی ایم نریندر مودی نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اسی کے تحت مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے جمعرات کو زراعتی سیکٹر کے لیے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 3 کروڑ چھوٹے اور سرحدی کسانوں کو سستی شرح پر 30 ہزار کروڑ روپے کا اضافی قرض دیا جائے گا۔ 25 لاکھ نئے کسان کریڈٹ کارڈ ہولڈروں میں ماہی گیروں اور مویشی پروری شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کو شامل کیا گیا ہے جو 2 لاکھ تک قرض لے سکیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...