کاروار: انسٹاگرام پر غیر ملکی خاتون سے دوستی پڑی مہنگی ۔ 4.90لاکھ روپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا نوجوان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st July 2022, 7:08 PM | ساحلی خبریں |

کاروار یکم/جولائی (ایس او نیوز) ہوناور گنونتے کے رہنے والے شریپاد ہیگڈے نامی ایک نوجوان کی دوستی پچھلے دنوں مبینہ طور پر ایک غیر ملکی خاتون سے ہوگئی۔ پھر وہاٹس ایپ چیاٹنگ کا سلسلہ شروع ہوا ۔ لیکن یہ دوستی شریپاد کو بڑی مھنگی پڑی کیونکہ خاتون کی طرف سے انعام و اکرام کی آس میں اس کو اپنے  ہی 4.90 لاکھ روپوں سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔

    شریپاد ہیگڈے کی طرف سے کاروار کرائم برانچ میں درج کرواَئی گئی شکایت کے بموجب پرتگال کی رہنے والی لِنڈا نامی خاتون کے ساتھ انسٹاگرام پر اس کے دوستی ہوگئی جس کے بعد  وہاٹس ایپ چیاٹنگ کے دوران لِنڈا نے ہیگڈے کو یقین دلایا کہ وہ بڑی رئیس خاتون ہے اور بھارت میں وہ کووڈ متاثرین کے لئے ایک بہت ہی بڑی رقم  خرچ کرنا چاہتی ہے جس کے لئے وہ خود بھارت آئے گی اور چونکہ اسے ہیگڈے پر اعتماد اور بھروسہ ہے اس لئے وہ یہ رقم اسی کے توسط سے خرچ کرے گی۔ پھر ایک دن لِنڈا نے شریپاد ہیگڈے کو بتایا کہ ولیم جے مِلس نامی اس کا ایک نمائندہ ہندوستان آرہا ہے جس کے پاس اس  نے شریپاد کے لئے انعام و اکرام کے طور پر کپڑے، گھڑیاں، شوز، موبائل فون جیسے قیمتی سامان کے علاوہ دو لاکھ ڈالرس بھی بھیجے ہیں۔

    اس کے بعد ولیم جے مِلس نامی  کسی شخص نے شریپاد کو فون کرکے اپنے ہندوستان پہنچنے کی خبر دی ۔ پھر لِنڈا کی جانب سے شریپاد کے لئے بھیجے گئے انعامات کے سلسلے میں ایئر پورٹ خرچ، کووڈ سرٹفکیٹ خرچ، اسٹامپ ڈیوٹی، پولیس ویریفکیشن، ائیر پورٹ سے  پارسل حاصل کرنے اور وہاں پر افسر کو دینے کی رقم کے نام پر جون 10 سے 16 تاریخ کے درمیان ولیم کے ذریعے شریپاد سے 4.90 لاکھ روپے وصول کیے گئے جو شریپاد نے ولیم کے بتائے ہوئے مختلف بینک کھاتوں میں جمع کروائے تھے۔ مگر بہت دن انتظار کے بعد جب کسی قسم کا پارسل شریپاد کو موصول نہیں ہوا تو اس نے کاروار کے سی ای این کرائم پولیس اسٹیشن  کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ اس ضمن میں دھوکہ دہی کا کیس درج کرلینے کے بعد پولیس کی طرف سے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...