کائیگا جوہری توانائی پلانٹ کی توسیع۔ سرسی میں سوورناولّی مٹھ کے سوامی نے کی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th January 2020, 8:52 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

سرسی 19/جنوری (ایس او نیوز) کاروار میں واقع کائیگا جوہری توانائی پلانٹ کی توسیع کا جو منصوبہ مرکزی حکومت نے بنایا ہے اس کے منفی اثرات کی وجہ سے  عوام کے اندرشدید مخالفت پائی جاتی ہے۔

 وزیر داخلہ امت شاہ کے ہبلی دورے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس موضوع پر عوام کے جذبا ت اور خدشات سے آگاہی دینے کے لئے سوندا سوورنا ولّی مٹھ کے شری گنگا دھر سرسوتی  سوامی جی نے امت شاہ سے ملاقات کی۔انہوں نے امت شاہ کے سامنے یہ بات رکھی کہ کائیگا پلانٹ شروع کیے جانے کے بعد سے کاروار اوراس کے اطراف میں کینسراور دیگر پیچیدہ قسم کی بیماریاں عام ہوگئی ہیں۔مرکزی حکومت کو چاہیے اس نقطہ نظر سے صحت عامہ کا سروے کرائے۔اور انہی اسباب کو سامنے رکھتے ہوئے اب کائیگا پلانٹ کے لئے پانچویں اور چھٹویں یونٹ کے تعمیری منصوبے کو روک دینا چاہیے۔

 معلوم ہوا ہے کہ سوامی جی کی باتیں سننے کے بعد امت شاہ نے کہا ہے کہ اس سے قبل ممبئی کے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کیے گئے سروے کی رپورٹ اور تجاویز منگواکر اس کاجائزہ لیا جائے گا جس کے بعد سوورناولّی مٹھ کی قیادت میں ایک وفد کو دہلی میں مدعو کرکے اس موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔

اس موقع پر سوندا سوادی جین مٹھ کے شری بھٹاکلنکا سوامی جی، رکن پارلیمان پرہلاد جوشی، نلین کمارکٹیل،ریاستی بایو ڈائیورسٹی بورڈ کے صدر اننت ہیگڈے اشیسراور رکن اسمبلی روپالی نائک کے علاوہ وی ایس پاٹل، گرو پرساد پھائدے اور شانتارام باندیکر، وی این ہیگڈے اور نارائن ہیگڈے وغیرہ موجود تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...