ایگزٹ پول کے اندازے انتخابی نتائج نہیں ہوسکتے: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd May 2019, 11:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ایگزٹ پول کو ملک کے عوام اچھی طرح سمجھتے ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ پولنگ کے بعد سروے کے اندازے انتخابی نتائج نہیں ہوتے پھر بھی ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہے گویا ایگزٹ پو ل ہی انتخابی نتائج ہوں۔کانگریس کے ترجمان راجیو شکلا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ماحول بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے اس لئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو اس سلسلے میں پیغام دینا پڑا کہ ایگزٹ پول کے اندازوں کو انتخابی نتائج کے طور پر مشتہر کرنا اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کا حوصلہ پست کرنے کی سازش ہے اس لئے افواہوں پر دھیان دینے کے بجائے چوکنا اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔پرینکا گاندھی نے کل دیر رات ایک آڈیو جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کانگریس کارکنوں کو ایگزٹ پول سے مایوس نہیں ہونے کا مشورہ دیا ہے اور کہا کہ ایک سازش کے تحت ان کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس لئے ہمت کے ساتھ زیادہ چوکنا ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایسا عجیب و غریب ماحول کبھی نہیں بنا تھا۔ پورا ملک جانتا ہے کہ ایگزٹ پول انتخابی نتائج نہیں ہوتے ہیں اور یہ کچھ ایجنسیوں کے ذریعہ کرایا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ ایگزٹ پول کے ذریعہ انتخابی نتائج آنے سے پہلے ہی جیت کا ماحول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اس لئے الیکشن ایجنٹوں کو چوکنا رہنے کی ضرور ت ہے۔کانگریس ترجمان نے کہا کہ ڈومریا گنج’غازی پور’سارن’جھانسی’پانی پت’ہریانہ اور پنجاب وغیرہ مقامات سے خبریں آرہی ہیں کہ رات کے اندھیرے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو غیر قانونی طریقے سے ادھر سے ادھر پہنچایا جارہا ہے۔ اس سے شبہ پیدا ہونا فطری ہے اور ایسے میں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کا شبہ دور کرنے کے لئے ضروری قدم اٹھائے۔ لوگوں میں یہ اعتماد قائم رہنا چاہئے کہ الیکشن غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقے سے ہوئے ہیں۔ ملک کے انتخابی عمل پر کسی کا بھروسہ کم نہیں ہونا چاہئے۔ اس پر سب کا بھروسہ قائم رکھنا اور ان کا شک دور کرنا کمیشن کی ذمہ داری ہے۔اس درمیان الیکشن کمیشن نے ان شکایتوں کے سلسلے میں کہا کہ کچھ مقامات پر ای وی یم مشینوں میں ہیراپھیری کے الزام لگائے جارہے ہیں لیکن وہ بے بنیاد اور پوری طرح غلط ہیں۔ کمیشن نے کہا کہ ای وی ایم پوری طرح محفوظ ہیں اور اس کی سیکورٹی کا نظم زیادہ سخت کردیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...