مرکزی حکومت نے ایکسائز ڈیوٹی میں پٹرول پر 10 روپے, ڈیزل پر 13 روپے کا اضافہ کیا

Source: S.O. News Service | Published on 7th May 2020, 8:29 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی7/مئی (یو این آئی)  مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے اور ڈیزل پر 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔مودی حکومت نے منگل کی دیر رات کو یہ اعلان کیا۔ یہ فیصلہ بدھ سے نافذ العمل ہوگا۔حالانکہ دونوں ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

عالمی وبا کووِڈ-19 کے سبب تیل کی تیل کی پیداوار کرنے والے ممالک سے ڈیمانڈ (مانگ) کم ہو جانے کے سبب خام تیل کی قیمیتں تاریخ کی سب سے نچلی سطح پر ہیں۔

فی الحال ملک میں پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 22.98 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی 18.83 روپے فی لیٹر ہے۔

واضح رہے حکومت کے اس فیصلہ کے بعد اس بات کے امکان ختم ہو گئے ہیں کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہندوستانی عوام کو منتقل ہو جائے گا۔ اس سے پہلے کل دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل پرویٹ بڑھا دیا تھا جس کے بعد دہلی میں ڈیزل کی قیمتوں میں سات روپے سےزیادہ کا اضافہ ہو ا تھا جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں تین روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا۔

ویٹ بڑھانے کے تعلق سے دہلی کی حکومت نے کہا تھا کہ کیونکہ ٹیکس کیلکشن کم ہوا ہے اس لئے ریاست کا خزانہ خالی ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما ؤں نے اس اضافہ کو جائزقرار دیا تھا جبکہ حزب اختلاف نے کہا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ضروری استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گا اور کورونا کے اس بحران کے دوران عام آدمی کو مہنگائی کی مار جھیلنی پڑے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...