ہریانہ انتخابات: سابق ایم پی سشیل اندورا کانگریس میں شامل ہوئے، اے ڈی پی کا انضمام بھی کیا

Source: S.O. News Service | Published on 9th October 2019, 7:22 PM | ملکی خبریں |

چنڈی گڑھ،9اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ریاست کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔سابق ممبر پارلیمنٹ سشیل اندورا کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔سشیل اندورا نے اپنا ڈیموکریٹک پارٹی کا بھی کانگریس میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا۔2016 میں سشیل اندورا نے اپنا ڈیموکریٹک پارٹی تشکیل دی تھی۔اس سے پہلے سرسا سے ایک اور سابق ممبر پارلیمنٹ چرنجیت روڑی بھی کانگریس میں شامل ہو گئے۔سشیل اندورا 1998 اور 1999 میں انڈین نیشنل لوک دل کے ٹکٹ پر سرسا سے الیکشن جیت کر لوک سبھا پہنچے تھے، حالانکہ اس کے بعد وہ کانگریس میں شامل ہو گئے۔2014 میں سرسا سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد اندورا نے ہریانہ جن ہت کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن لڑا، پر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دراصل، اشوک تنور کے کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد سرسا سے سابق ایم پی رہے اندورا کے لئے امید کی ایک کرن جاگی ہے۔اشوک تنور گزشتہ تین انتخابات سے سرسا سے کانگریس کے امیدوار تھے۔مستقبل میں اندورا اس سیٹ پر اپنا دعوی ٹھوک سکتے ہیں۔اسی طرح چرنجیت روڑی بھی سرسا ہی ایم پی رہے ہیں، اس لیے انہوں نے بھی اسی امید کے ساتھ کانگریس جوائن کی ہے۔چرنجیت روڑی نے انیلو چھوڑنے کے بعد کہا کہ کانگریس ہی ریاست میں متبادل بن سکتی ہے۔گزشتہ سال جے جے پی کے الگ پارٹی بننے کے بعد ہی چوٹالہ کے نزدیک لیڈر ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔چرنجیت روڑی انیلو لیڈر ابھے چوٹالہ کے قریبی رہے ہیں۔چرنجیت روڑی کے جانے سے انیلو کو اپنے گڑھ سرسا میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...