آر ایس ایس لیڈر کلڈکا پربھاکر بھٹ کے خلاف سابق وزیر یوٹی قادر کی کڑی تنقید

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th January 2020, 8:58 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:14؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)کنک پورا میں یسوع مسیح کے مجسمے کی مخالفت میں کلڈکا پربھاکر بھٹ کی طرف سے ہوئے  پروگرام اور بھاشن کی کڑی تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر یو ٹی قادر نے کہا ہے کہ کنک پورا پہنچ کر ڈاکٹر کلڈکا پربھا کر بھٹ  نے اپنی  تنگ ظرفی کو ظاہر کیا ہے ،  بھگوان کی مورتی کی مخالفت کرنے والی ذہنیت کے متعلق کیا کہہ سکتے ہیں۔ دکشن کنڑا ضلع کے امن کو برباد کردیا ہے ، ہم لوگ جن مصیبتوں کو جھیل رہے ہیں وہی کافی ہے۔

یوٹی قادر نےکہاکہ امن کا پیغام دینے کے لئے یسوع مسیح کا مجسمہ تیارکیا جارہاہے۔ عیسائی طبقے کے تعلیمی ادارے ، اسپتال سماج کے لئے معاون ہیں، عیسائی طبقہ کسی بھی ذرائع کا غلط استعمال نہیں کرتا۔ انہوں نے نا م نہاد دیش بھگت کے متعلق کہاکہ  جو لوگ دیش بھگتی کا دعویٰ  کرتے ہیں وہ کبھی لاچاروں اور بے سہاروں کی خبر گیری نہیں کرتے کہتے ہوئے پس پردہ کلڈکا پربھاکر کی تنقید کی۔ یوٹی قادر نے کہا دراصل کلڈکا پربھا کر بھٹ کنک پورا کے بھائی چارے کو برباد کرنے کا مقصد لے کر وہاں گئے  ہوئے تھے، یہاں سے وہاں جاکر بھاشن دینےکی کیا ضرورت تھی، کم سے کم  کنک پورا ، بنگلورو والوں کو  امن وشانتی سے رہنے دینے کی اپیل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔