تلنگانہ: کورونا سے سی پی ایم کے سابق رکن اسمبلی کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2020, 9:51 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،4؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) تین مرتبہ کے رکن اسمبلی اور سی پی ایم اسٹیٹ سکریٹریٹ ممبر سونام راجیا کا کووڈ-19 کے سبب گزشتہ روز وجے واڑا میں اس وقت انتقال ہوگیا جب انہیں اسپتال لے جایا جا رہا تھا۔ سونام راجیا کو ان کی سادگی اور عوامی مسائل کے لئے آواز اٹھانے کے طور پر جانا جاتا تھا۔

سی پی ایم کے سینئر لیڈر 59 سالہ سونام راجیا نے 1999 ,2004 ,2014 میں اسمبلی میں بھدراچلم حلقہ کی نمائندگی کی تھی۔ وہ چند دن قبل علیل ہوگئے تھے، اس پرکوئی خطرہ نہ مول لیتے ہوئے ان کے ارکان خاندان نے ان کا گزشتہ روز کورونا کا ٹسٹ کروایا جس پر ان کی رپورٹ مثبت پائی گئی۔ راجیا ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کے دل کا بھی آپریشن ہو چکا تھا۔

سونام راجیا کو بھدراچلم سے وجئے واڑہ کے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی ان کی موت ہو گئی۔ ان کے دو بیٹے اور ایک داماد بھی کورونا سے مثبت پائے گئے جن کا علاج راجمندری میں کیا جا رہا ہے۔ سی پی ایم کے لیڈروں نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور عوام وپارٹی کے لئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔ پارٹی لیڈروں نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ریاست میں کئی عوامی نمائندے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...