جوہر یونیورسٹی: اعظم خان کیخلاف جانچ کا دائرہ وسیع

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2023, 1:30 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 18/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) اعظم خان اوران کے حامیوں  کے ہاں  3دنوں  کی چھاپہ مار کارروائی کے بعد انکم ٹیکس محکمہ جوہر یونیورسٹی کے حوالے سے اعظم خان کے خلاف جانچ کا دائرہ وسیع کرنے کی تیاری کررہاہے۔

 ذرائع کے مطابق اب اُن افسران سے پوچھ تاچھ کی تیاری کی جارہی ہے جو سماجوادی پارٹی کے دور حکومت میں  اہم عہدوں  پر فائز تھے۔اس کے ساتھ ہی اُن افراد کی فہرست بھی کھنگالی جا رہی ہے جنہوں   نے جوہر یونیورسٹی کیلئے عطیہ دیا تھا۔

محکمہ تعمیرات عامہ (پبلک ورکس ڈپارمنٹ، پی ڈبلیو ڈی)، ضلع پنچایت اور دیگر محکموں   سے وابستہ رہ چکے افسر انکم ٹیکس محکمہ کے راڈار میں  آسکتے ہیں ۔

الزام ہے کہ مذکورہ افسران نے جوہر یونیورسٹی کی تعمیر کے وقت قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کیلئے راہیں  ہموار کیں ۔

یونیورسٹی کے کئی محکموں   کی تعمیر بھی پی ڈبلیو ڈی سے کرانے اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ ہی جوہر یونیورسٹی میں سڑک کی تعمیر کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ چونکہ جوہر یونیورسٹی ٹرسٹ سے متعلق لین دین کے معاملے زیر تفتیش ہیں  اس لئے ٹھیکیدار اور افسران بھی محکمہ انکم ٹیکس کے شکنجے میں آسکتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس مذکورہ افسران کی فہرست تیار کررہاہے،جلد ہی انہیں  نوٹس بھیج کر پوچھ تاچھ کی جاسکتی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سیکڑوں مظاہرین کی منی پور کے وزیراعلیٰ کی ذاتی رہائئش گاہ پردھاوا بولنے کی کوشش

منی پور کے وادی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جمعرات کی رات لوگوں کے ایک گروپ نے امپھال ایسٹ میں ہینگانگ میں وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی ذاتی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ اس وقت وزیراعلیٰ اور ان کی فیملی وہاں موجود نہیں تھی۔

مغربی بنگال میں ڈینگی کے 38 ہزار معاملے، دہلی میں بھی حالات خراب ، الرٹ جاری

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں ڈینگو کے معاملے تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے جہاں 20 ستمبر تک 38 ہزار سے زیادہ لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بیشتر لوگوں میں پلیٹ لیٹس کم ہونے اور اس کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیاں رپورٹ کی جا رہی ہیں۔ راجدھانی ...

متھرا ٹرین حادثہ: لاپروائی سامنے آنے کے بعد 5 ریلوے ملازمین معطل، تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم تشکیل

گزشتہ دنوں متھرا میں پیش آئے ٹرین حادثہ کو لے کر ریلوے ملازمین کی بڑی لاپروائی سامنے آ رہی ہے۔ متھرا جنکشن ریلوے اسٹیشن پر منگل کی شب دہلی کی طرف پلیٹ فارم نمبر 2 کی سائیڈنگ پر ٹرین چڑھنے کے حادثہ میں شروعاتی جانچ کے دوران ریلوے ملازمین کی لاپروائی کا پتہ چلا ہے جس کے بعد ...

امپھال میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ، کرفیو دوبارہ نافذ

’این ڈی ٹی وی‘ پر شائع خبر کے مطابق منی پور میں دو طالب علموں کے قتل کے خلاف احتجاج بدھ کی صبح شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں امپھال میں مظاہرین کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے ...

آسام-میگھالیہ بین ریاستی سرحد پر تصادم، غلیل اور تیر سے حملہ

آسام اور میگھالیہ کے بین ریاستی سرحد سے ملحق ایک گاؤں میں تصادم کا معاملہ پیش آیا ہے۔ اس دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر خوب حملہ کیا، حالانکہ اس میں کسی کے سنگین زخمی ہونے کی خبر فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس حملے میں غلیل اور تیر کا استعمال کیے جانے کی خبریں سامنے آ ...