کمار سوامی کے ٹویٹ پر ایم پی اننت کمار ہیگڈے کا پلٹ وار: شان وشوکت کی نمائش پر بھی دیوار گرنے کا خوف

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th February 2020, 11:54 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:19؍فروری(ایس اؤ نیوز) امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت دورے کے موقع پر احمدآباد کے سلم علاقے کی جھگی ۔جھونپڑیوں کو چھپانے کے لئے تعمیر کی جارہی دیوار پر سابق وزیراعلیٰ کماراسوامی نےکڑی تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا جس   پر شمالی کینرا کے  رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے پلٹ وار کیا ہے۔

ہیگڈے  نے جوابی ٹیوٹ کرتےہوئےکہاہے کہ ’ملک کی غریبی کا شوشہ چھوڑ کر کئی منصوبہ جات کے ذریعے اپنی دنیا بنانے والی  مہان ہستیوں کو مودی حکومت میں دیوار کا شعور ہونا فطری ہے۔ حقیقت یہ  ہے کہ  اگر یوں ہی مودی کوآگے جانے چھوڑ دیں  تو کل کو ان کی شان و شوکت کی نمائش پر دیوار کھڑی کرنے کا ڈر انہیں ستا رہا ہے۔

کمار سوامی نے ٹویٹ  کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ ملک بھر میں جاری سی اے اے مخالف جدوجہد کو چھپانے کے لئے کونسا محفوظ قلعہ تعمیر کریں گے؟۔ ملک میں غربت ، بے روزگاری جیسے سنگین مسائل کو چھپانے کونسی دیوار تعمیر کریں گے؟  کیا مودی جواب دیں گے ؟   لیکن کماراسوامی کی ٹویٹ پر مودی کی جانب سے خاموشی چھائی رہی، البتہ  اشتعال انگیز بیانات دینے اور خود اپنی بی جے پی پارٹی کو مشکلات سے دوچار کرانے والے ایم پی آننت کمار ہیگڈے نے مودی کی طرف سے جوابی ٹویٹ کیا ہے اور اپنے آپ کو مودی بھگت ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔

خیال رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی بیوی میلانیا ٹرمپ 24اور25فروری کو بھارت کا دورہ کررہے ہیں۔ ’نمستے ٹرمپ‘ کے نام سے  گجرات کے احمد   آباد میں بہت بڑے پیمانے پر پروگرام منعقد کیا جارہاہے۔ٹرمپ  25فروری کو دہلی پہنچیں گے۔ ٹرمپ اپنے دورے کے دوران احمد آباد میں صرف  تین گھنٹے گزاریں گے۔ لیکن اس پروگرام کے لئے 100کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔اس تعلق سے میڈیا میں خبریں بھی آرہی ہیں کہ ملک کی غریبی کو چھپانے کے لئے دیوار تعمیر کی جارہی ہے تاکہ   احمد آباد کی جھگی ۔ جھونپڑیوں پر ٹرمپ کی نظر نہ پڑ سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...