3باربہار کے وزیراعلی رہے جگن ناتھ مشرا کا انتقال، لمبے عرصہ سے بیمار تھے 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2019, 7:34 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 19 اگست (آئی این ایس انڈیا) بہار کے سابق وزیر اعلی جگن ناتھ مشرا کا پیر کو انتقال ہو گیا۔پچھلے کئی دنوں سے جگن ناتھ مشرا کا دہلی کے ایک ہسپتال میں علاج چل رہا تھا۔82 سال کے جگن ناتھ مشرا تین بار بہار کے وزیر اعلی رہے تھے۔1975 میں وہ پہلی بار بہار کے وزیر اعلی بنے تھے۔دوسری بار 1980 اور آخری بار 1989 سے 1990 تک بہار کے وزیر اعلی رہے۔انہیں 90 کے دہائی کے دوران مرکزی کابینہ میں بھی جگہ ملی تھی۔ان کے انتقال پر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے افسوس ظاہر کیا ہے۔جگن ناتھ مشرا نے ایک لیکچرر کے طور پر اپنا کیریئر شروع کیا تھا اور بعد میں بہار یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر بنے تھے۔ان کی سیاست میں کافی دلچسپی تھی،ان کے بڑے بھائی للت نارائن مشرا ریلوے کے وزیر تھے۔بتا دیں کہ دیوگھر چارہ گھوٹالہ کیس میں لالو یادو کو کورٹ نے مجرم قرار دیا اور جگن ناتھ مشرا کو بری کر دیا تھا۔ماضی میں انڈین نیشنل کانگریس میں ایک اعلی سطح پر شامل ہونے کے بعد انہیں تین بار بہار کا وزیر اعلی منتخب کیا گیا تھا۔کانگریس چھوڑنے کے بعد وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے اور بعد میں جنتا دل میں شامل ہو گئے تھے۔30 ستمبر 2013 کو رانچی کی ایک خصوصی عدالت نے انہیں چارہ گھوٹالے میں 44 دوسروں کے ساتھ سزا سنائی تھی۔اس وقت انہیں چار سال قید اور 200000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...