چھوٹے بھائی کی بیوی اور بیٹے کو ریٹائرڈ فوجی بھائی نے قتل کرڈالا۔ضلع شمالی کینرا کے انکولہ میں پیش آئی خوفناک واردات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th July 2019, 2:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28/جولائی (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے انکولہ میں مٹھا کیری علاقے میں ایک سابق فوجی نے اپنے چھوٹے بھائی کی بیوی اور بیٹے کو ڈبل بیرل بندوق سے گولی چلاکر ہلاک کرنے کی واردات سنیچر کی شام کو پیش آئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مٹھاکیری کے ایک دولتمند گھرانے سے تعلق رکھنے والے وظیفہ یاب فوجی سبرایا عرف اجیت اچھیوت پربھو(۴۴سال) نے یہ قتل کی واردات انجام دی ہے۔ اس کے بعد وہ گھر سے باہر آنگن میں کھڑے ہوکر چلّانے لگا کہ میں نے دونوں کو قتل کرڈالا تم لوگ مجھے پکڑ لو۔ آس پاس جمع ہونے والے لوگ اس کے ہاتھ میں بندوق دیکھ کر سہم گئے اور کوئی بھی اس کے قریب نہیں آیا۔ پھر اس نے بندوق دوسری طرف پھینک دی تو لوگ گھر کی طرف آگے بڑھے اور خون میں لت پت لاشیں دیکھ کرکانپ اٹھے۔اجیت نے یہ خونریز واردات کیوں انجام دی ہے اس کے بارے میں ابھی کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوئی ہے۔

 سابق فوجی اجیت کے ہاتھوں قتل ہونے والوں کی شناخت اس کے بھائی امیت کے بیٹے انوج پربھو(۸سال) اور امیت کی بیوی میدھا پربھوکے طور پر کی گئی ہے۔ بندوق کی گولی لگنے سے انوج نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا جبکہ میدھا کو انکولہ کے آریااسپتال میں طبی امداد کے بعد منی پال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگرہوناور کے قریب پہنچتے ہی اس کی بھی موت واقع ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ ابیت اور امیت پربھو دونوں بھائی اپنے موروثی گھر میں رہتے تھے۔ سابق فوجی اجیت کے بھی بیوی بچے تھے، لیکن کسی وجہ سے وہ لوگ اس کے ساتھ نہیں رہتے تھے۔ اس سے اجیت ذہنی تناؤ میں مبتلا تھا۔اور گھر میں بار بار جھگڑے اور ہنگامے کھڑے کرتا تھا۔سنیچر کے دن اس کاچھوٹا بھائی امیت جب گواکے لئے روانہ ہوا تو اس کی بیوی اور لڑکے کے علاوہ اجیت اور امیت کی ماں گھر پر رہ گئے تھے۔ اس موقع پر پتہ نہیں کیا بات ہوئی کہ گھر کے پہلے منزلے پر تنہا قیام کرنے والا اجیت نیچے اتر آیا اور اجیت کے گھرکی گھنٹی بجائی۔ جیسے ہی میدھا نے دروازہ کھولا تو اس نے ڈبل بیرل بندوق سے گولیاں داغ دیں۔اس حملے سے معصوم انوج کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے۔جبکہ میدھا خون میں لت پت زمین پر گر کر تڑپنے لگی تو اجیت دوڑ کر گھر سے باہر آگیا اور پڑوسیوں کو آواز دے کر ان دونوں کو بچانے کی درخواست کرنے لگا۔

 معلوم ہوا ہے کہ اجیت جب گولیاں داغ رہا تھا تو اس کی ماں سلوچنا پربھو کمرے کے اندر سو رہی تھی، اس وجہ سے وہ گولیوں کی زد میں آنے سے بچ گئی ہے۔حالانکہ اس دوہرے قتل کا اصلی سبب معلوم نہیں ہوا ہے، لیکن خبر یہ بھی ہے کہ ایک ہفتے پہلے ہی اجیت نے اپنے بھائی امیت کو دھمکی دی تھی کہ وہ اس کی بیوی اور بیٹے کو مارڈالے گا۔ لیکن امیت نے یہ سوچ کر خاموشی اختیار کرلی تھی کہ شاید اجیت نے نشے کی حالت میں یوں ہی دھمکی دی ہوگی۔ 

 پولیس نے ملزم اجیت کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ ضلع ایس پی ونائیک پاٹل، ڈی وائی ایس پی شنکر ماریہال، سرکل انسپکٹر پرمود کمار اور سب انسپکٹر شریدھر نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔