ای وی ایم میں کوئی گڑ بڑی ممکن نہیں: بی ای ایل ایم وی گوتم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd June 2019, 10:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍ جون (ایس او نیوز؍یو این آئی) الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) میں گڑبڑی کے سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں کے ظاہر کئے گئے خدشات کے درمیان بھارت الیکٹرونک لمیٹیڈ (بی ای ایل) کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر ایم وی گوتم نے ہفتے کے روز کہا کہ بی ای ایل کی جانب سے بنائی گئی ای وی ایم اور وی وی پیٹ مکمل طور پر قابل اعتماد ہیں اور ان سے متعلق ظاہر کئے جارہے سارے شبہات بے بنیاد ہیں۔ مسٹر گوتم نے یہاں سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ای وی ایم میں گڑبڑی کروائے جانے کے الزام لگتے تھے جو درست نہیں ہیں۔ ای وی ایم کا جدید ماڈل ایم۔3 پوری طرح قابل اعتماد ہے اور ان میں گڑبڑی نہیں کروائی جاسکتی۔ اس مسئلے پر اٹھنے والا طوفان اب تھم گیا ہے ۔انہوں نے یہاں سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ''بی ای ایل نے 10 لاکھ سے زائد ای وی ایم سپلائی کی ہیں۔ ہر دن 18 سے 20 ٹرکوں میں ای وی ایم اور وی وی پیٹ یہاں سے بھیجے گئے ''۔انہوں نے کہا کہ بی ای ایل 1990 سے ای وی ایم تیار کررہی ہے ۔ حال ہی میں منعقد ہوئے لوک سبھا انتخابات میں بی ای ایل نے 542 میں سے 400 انتخابی حلقوں کے لئے ای وی ایم سپلائی کی تھیں۔ بی ای ایل اب تک 10 لاکھ سے زائد ای وی ایم بنا چکی ہے ۔ پہلی ای وی ایم کا ماڈل ایم۔1 تھا، دوسرا ایم۔2 اور اب کمپنی جدید ترین ماڈل ایم۔3 بنا رہی ہے ۔ کمپنی نے ایم۔2 مشینوں کے اپ گریڈیشن کے لئے بھی کام شروع کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ''میں ای وی ایم پر اعتماد سے متعلق سبھی شبہات دور کرنا چاہتا ہوں۔ کئی ممالک کے افسران بھی ای وی ایم کا تجربہ کرنے آئے تھے اور وہ ان کے طریقہ کار سے کافی متاثر ہوئے ۔ کمپنی کو الیکشن کمیشن سے 2600 کروڑ روپے کے آرڈر ملے تھے ۔ اب کمیشن کا کوئی آرڈر التوا میں نہیں ہے ۔ ریاستی سرکاروں کے ایم ۔3 زمرے کی ای وی ایم بنانے کے آرڈر مل رہے ہیں۔ یہ آرڈر 100 کروڑ روپے سے زائد کے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔