اترکنڑا ضلع دفتر سے ڈی سی کی نگرانی میں  ودھان سبھا حلقوں کے لئے ای اوی ایم اور وی وی پیاٹ مشینوں کی روانگی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th March 2019, 6:11 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:29؍مارچ (ایس او نیوز) لوک سبھا انتخابات کے لئے ای وی ایم اور وی وی پیاٹ مشینیں بدھ کو ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر سے ضلع کے 6ودھان سبھا حلقہ جات کے لئے تقسیم کئے گئے ۔

فی حلقہ جات کے لئے 1656بیالٹ یونٹ اور کنٹرول یونٹ 1727وی وی پیاٹ الیکشن افسران میں تقسیم کی گئیں۔ ضلع ڈی سی کے گودام میں سخت سکیورٹی کے درمیان رکھی گئیں ان مشینوں کو باہر نکال کرالٹ پھیر کرنےکے بعد مشینوں کو افسران کو دیا گیا۔ افسران نے اپنے اپنے ودھان سبھا  حلقہ جات کے متعلقہ مشینوں کو حاصل کیا۔

مشینوں کو جی پی ایس نصب شدہ سواریوں کو استعمال کیاگیا ۔ ان سواریوں کی ہر حرکت پر ڈی سی دفتر کے کنڑول روم سے نگاہ رکھی جارہی ہے۔ اے سی درجے کے عہدیداران کی قیادت میں ان مشینوں کو متعلقہ تعلقہ جات کو پہنچایا گیا ۔ ووٹنگ کے کچھ دن پہلے ان مشینوں کو ودھان سبھا حلقہ کے بوتھوں پر روانہ کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...