کشمیر کے خونیں تشدد میں ہر چیز پروپیگنڈے کا آلہ بن جاتی ہے: عمر عبد اللہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2020, 11:47 AM | ملکی خبریں |

سری نگر،2؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سوپور میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی لاش پر بیٹھے اس کے نواسے کی تصاویر کی تشہیر کے ردعمل میں کہا ہے کہ کشمیر کے خونین تشدد میں ہر چیز کو پروپیگنڈے کا ہتھیار بنایا جاتا ہے۔ بتادیں کہ سوپور میں بدھ کی صبح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک عام شہری ہلاک ہوا جس کی لاش کے سینے پر بیٹھے اس کے نواسے کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور یہ پورا واقعہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن چکا ہے۔

عمر عبداللہ نے چھوٹے بچے کی تصاویر کو مشتہر کرنے کے ردعمل میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'کشمیر میں خونین تشدد میں ہر چیز پروپیگنڈا کا آلہ بن جاتی ہے۔ ایک تین سالہ کمسن بچے کو اپنی تکلیف کو دنیا بھر کے سامنے نشر کرنا پڑتی ہے تاکہ یہ بات مان لی جائے کہ ہم اچھے، وہ برے ہیں۔ ہم یہ بات اس کی تکلیف کو فلمانے اور شیئر کرنے کے بغیر بھی سمجھتے ہیں، برائے مہربانی ان تصاویر کو شیئر نہ کریں'۔

انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ 'وردی پوشوں سے بچے کو بچانے کی ہی توقع تھی اس کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں لیکن ان سے بچے کی تکلیف کو استعمال کرنے، جس طریقے سے آج کل کیا جارہا ہے، اس سے بہتر کی امید ہے'۔

دوسری جانب سوپور واقعے میں جاں بحق عام شہری کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اس کو گاڑی سے گھسیٹ کر سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے گولی ماری ہے اور بچہ کو اس کی لاش پر بٹھایا گیا جبکہ سوپور پولیس نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر سوشل میڈیا پر ایسی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کی وارننگ دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔