لبنان کی ہرحکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی پابند ہو گی: امریکا

Source: S.O. News Service | Published on 12th August 2020, 7:58 PM | عالمی خبریں |

 دبئی،12/ اگست(آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مندوب کیلی کرافٹ نے منگل کے روز العربیہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ لبنان کی کوئی بھی حکومت حزب اللہ کو اسلحہ کے حصول سے باز رکھنے کی پابند ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی لبنان میں تعینات امن فوج ' UNIFIL' جنوبی لبنان میں اپنا مشن جاری رکھے گی۔

کرفٹ نے مزید کہا کہ ہم ایک اہم ڈونر ملک ہیں اور ہم ہمیشہ لبنان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ لبنانی عوام ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ہتھیاروں کے استعمال کا سہارا لے گا۔ کرافٹ نے ایران پر زور دیا کہ وہ سابق لبنانی حکومت کا حصہ رہنے والی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو مسلح کرنا بند کرے۔

کرافٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کے مسودے پر رائے شماری اگلے ہفتے ہی ہوگی۔ سلامتی کونسل کے ممالک کو دہشت گردی یا امن کی حمایت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

کرافٹ نے مزید کہا کہ واشنگٹن ایران پر اسلحہ کی پابندی کی تجدید کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔ انہوں‌ نے ایران پر اسلحہ کی پابندی کے بارے میں خلیج تعاون کونسل کے اصولی موقف پر ' جی سی سی' کا شکریہ ادا کیا۔

سلامتی کونسل میں امریکی مندوب نے وضاحت کی کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع نہ کرنے کے خدشات سے بخوبی آگاہ ہے۔ اسلحہ کے پابندی سے متعلق ایرانی مؤقف کو بکواس قرار دیا۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ ناکامی امریکا کے لیے کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ نمٹنے کے لیے واشنگٹن کے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں۔ ان کا اشارہ ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں اور ممکنہ فوجی کارروائی کی طرف تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔