انخلاء کا معاہدہ میرے آنے سے قبل ہی ہو چکا تھا: جوبائیڈن

Source: S.O. News Service | Published on 2nd September 2021, 6:17 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،2؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ کی طویل ترین افغان جنگ کا خاتمہ ہو گیا۔ افغان جنگ کے خاتمہ کا فیصلہ میں نے کیا۔ افغانستان سے انخلاء خطرناک چیلنج تھا۔ افغانستان میں داعش کی کمر توڑ دی۔ داعش کے حملے میں ہلاک 13 امریکی فوجیوں کا کوئی نعم البدل نہیں۔ صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے انخلاء ممکن بنانے پر امریکی کمانڈرز‘فوجیوں‘ سفارتکاروں کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ 31 اگست سے پہلے امریکیوں کی زندگی کی حفاظت کیلئے انخلا کیا۔ امریکہ کو اندازہ نہیں تھا کہ افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو جائے گا۔ کابل سے ہزاروں فوجیوں اور شہریوں کے انخلاء کا خطرناک چیلنج پورا کیا۔

طالبان نے امریکہ کا ساتھ دینے والے شہریوں کے پرامن انخلاء کا وعدہ کیا ہے۔ 100 سے 200 امریکی باشندے اب بھی افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں۔ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء غیر معمولی کامیابی ہے۔طالبان کے الفاظ پر یقین نہیں کریں گے ان کے عمل کو دیکھیں گے۔ افغانستان سے انخلاء سول اور فوجی قیادت کا متفقہ فیصلہ تھا۔ اپریل میں امریکی انخلاء کا فیصلہ کیا اس یقین پر کہ افغان حکومت ملک سنبھال لے گی۔ افغانستان سے انخلا ء کا منصوبہ پہلے سے تیار شدہ تھا۔ امید ہے طالبان اپنے وعدے پر قائم رہیں گے۔ میرے اقتدار میں آنے سے پہلے طالبان سے 2020کا معاہدہ طے ہو چکا تھا۔ اگر ہم 31 اگست کے بعد رکتے تو تناؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا تھا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ 31 اگست کی ڈیڈ لائن کا مقصد محفوظ انخلاء یقینی بنانا تھا۔ طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ انخلاء کی ڈیڈ لائن گزر جاتی تو انہیں ہمارے فوجیوں پر حملے کا حق ہوتا۔ امریکہ کو چین اور روس کی جانب سے بہت سے نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ روس اور چین چاہتے ہیں کہ امریکہ افغانستان میں الجھا رہے۔ سلامتی کونسل نے بھی طالبان کو وعدے پورے کرنے کی تاکید کی ہے۔ افغانستان میں ہمارا مفاد نہیں اب وقت تھا کہ جنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...