پولس تحویل میں جارج فلائیڈ کی موت کے خلاف یوروپی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور

Source: S.O. News Service | Published on 20th June 2020, 9:59 PM | عالمی خبریں |

روسیلز،20؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) یوروپی پارلیمنٹ نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں ہلاکت اور ہر طرح کی نسل پرستی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی ہے۔ اس قرارداد میں نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران امریکی پولیس کی کارروائی پر بھی تنقید کی گئی ہے۔ یوروپی پارلیمنٹ نے یہ بیان جمعہ کی رات دیر گئے جاری کیا۔

یوروپی پارلیمنٹ نے کہا’’پارلیمنٹ نے جمعہ کو 493 ووٹوں کے ساتھ ایک قرار داد منظور کی ہے جس میں پولیس حراست میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت اور دنیا میں اس طرح کے قتل کی مذمت کی گئی ہے‘‘۔ یوروپی پارلیمنٹ نے امریکی انتظامیہ سے نسل پرستی اور عدم مساوات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پرامن احتجاج کرنے والوں اور صحافیوں پر پولیس کی پرتشدد کارروائیوں کی بھی پارلیمنٹ مذمت کرتی ہے۔‘‘

یوروپی پارلیمنٹ کے ممبران نے بیک آواز نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے سفید فام بالادستی کی کسی بھی شکل کی متفقہ طور پر شدید مذمت کی ہے۔ یوروپی پارلیمنٹ نے کچھ پرتشدد مظاہرین کے ذریعہ لوٹ مار، آتش زنی، تخریب کاری اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کی بھی شدید مذمت کی ہے۔ یوروپی پارلیمنٹ نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مناسب کوششیں کی جانی چاہئیں۔

دراصل، سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی 25 مئی کو امریکہ کے شہر مینی پولس میں پولیس کی حراست میں موت ہو گئی تھی۔ جارج فلائیڈ پر فرضی بل کی ادائیگی کا الزام تھا۔ ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں شدید اشتعال اور ناراضگی پھیل گئی تھی۔ خیال رہے اس ویڈیو میں ایک سفید فام پولیس اہلکار جارج فلائیڈ نامی غیر مسلح سیاہ فام آدمی کی گردن پر گھٹنے ٹیکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے چند منٹ بعد 46 سالہ جارج فلائیڈ کی موت ہوجاتی ہے۔ جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد امریکہ، برطانیہ، ڈنمارک، جرمنی، فرانس، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں پولیس کی بربریت اور سماجی ناانصافی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...