سفر کے لیے 'ویکسین پاسپورٹ' کے اجرا پر یورپ تقسیم

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2021, 7:24 PM | عالمی خبریں |

لندن، 26جنوری (آئی این ایس انڈیا)ایسے افراد جنہیں ویکسین لگ چکی ہو، انہیں ایک 'ویکسین پاسپورٹ' پر سفر کرنے کی اجازت دینے کے سوال پر یورپی حکومتیں تقسیم کا شکار ہیں۔

جنوبی یورپ کے ممالک، جن کا انحصار سیاحت کے شعبے پر ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے سخت نقصان میں ہیں کیوں کہ تمام بین الاقوامی سرحدیں بند ہیں۔ یہ ممالک اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ایسے افراد جنہیں ویکسین لگ چکی ہو، ان کے لیے سرحدیں کھول دی جائیں اور انہیں سفر کی اجازت دی جائے۔

یونان کے وزیر اعظم، کِری آکو متسو تاکیس یورپی کمیشن پر زور دے رہے ہیں کہ ویکسین حاصل کرنے والوں کو ایک سرٹیفکیٹ دیے جانے پر کام کیا جائے۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے یورپی کمیشن پر زور دیا کہ وہ کوئی مشترکہ حکمت عملی ترتیب دیں جس سے ویکسین کا سرٹیفکیٹ تمام رکن ممالک میں قابل قبول ہو۔

یورپ کی فضائی کمپنیاں،ہوٹل کی صنعت، اور ٹریول ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے کے سرٹیفکیٹ سے یورپی ممالک کیلئے اپنی سرحدیں کھولنے میں تیزی آئے گی۔

اقوام متحدہ میں ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل، زراب پولولی کاش وِیلی نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل ویکسینیشن پاسپورٹ کا اجرا کرے، جس سے دنیا میں سفر دوبارہ شروع کرنے میں مدد ملے گی۔

تاہم، یورپی یونین میں پرائیویسی کے حامی کارکن اور وبائی امراض کے ماہرین متنبہ کر رہے ہیں کہ ویکسین لگوا چکنے کا سرٹیفکیٹ رکھنے والے مسافروں کو بھی کرونا وائرس سے انفیکشن ہو سکتا ہے اور وہ اس وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔

ویکسین لگوانے کا معاملہ، گزشتہ جمعرات کو یورپی یونین میں زیر بحث آیا تھا، لیکن کسی حتمی منصوبے پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ یورپی یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایسے بہت سے اہم سوالات ہیں، جن کے پہلے جواب حاصل کرنا ضروری ہے۔ ان میں سے ایک سوال یہ ہے ایسے افراد جنہیں ویکسین لگ چکی ہو کیا وہ وائرس کے پھیلاؤ کا سبب ہو سکتے ہیں؟

اس کے ساتھ ساتھ وائرس کی شکل میں آنے والی تبدیلیاں بھی موجودہ ویکسین کے مؤثر ہونے کے سوال پر تشویش کو جنم دے رہی ہیں۔

اس کے علاوہ اس بارے میں بھی عدم اتفاق پایا جاتا ہے کہ وہ مسافر جنہوں نے یورپین میڈیکل ایجنسی کی منظور کردہ ویکسین نہ لگوائی ہو، تو ان پر کون سے ضوابط نافذ ہوں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یورپی ایجنسی کی منظور کردہ جانسن/ فائزر اور موڈرنا ویکسین کی دستیابی محدود تعداد میں ہے۔ چند ممالک اب مایوس ہو کر روس کی سپٹنک وی ویکسین خرید رہے ہیں، جسے یورپی ایجنسی نے منظور نہیں کیا۔ ایک سینئر یورپی یونین کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ویکسین کے معیار پر اتفاق کیلئے مزید اجلاس منعقد ہوں گے۔

نئی سماجی تقسیم

انسانی اور شہری حقوق کیلئے کام والے کارکنوں اور چند سیاست دانوں نے خبردار کیا ہے کہ 'ویکسین پاسپورٹ' کے اجرا سے ویکسین حاصل کرنے والوں اور نہ حاصل کرنے والوں کے درمیان سماجی تقسیم در آئے گی۔ اس کی وجہ یہ کہ ویکسین کی دستیابی ابھی تک محدود ہے اور اس تک رسائی بھی محدود ہے۔ ایسے میں ویکسین پاسپورٹ سے عدم مساوات پیدا ہو گی۔

دوسری جانب، غریب ممالک کی آبادی کو بہت جلد بھی ہوا تو آئندہ سال تک ہی ویکسین دستیاب ہو سکے گی، بلکہ عین ممکن ہے کہ اس کے بعد بھی نہ ہو سکے، اور اگر ویکسین سرٹیفیکیٹ کی بات منظور ہو جاتی ہے تو، پھر اِن ممالک کے شہری سفر نہیں کر سکیں گے اور اُن کے لئے غیر ممالک میں ملازمت حاصل کرنے کے مواقع تک رسائی بھی ختم ہو جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔