تیگرائی کے علاقائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے، ایتھوپیا

Source: S.O. News Service | Published on 29th November 2020, 8:22 PM | عالمی خبریں |

لندن، 29/نومبر (آئی این ایس انڈیا)ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ میکیلے کا مکمل کنٹرول اب مرکزی حکومت کے پاس ہے اور یہ کہ باغی گروپ تیگرائی پیپلز لبریشن فرنٹ کی جانب سے یرغمال بنائے گئے ہزاروں فوجیوں کو بھی رہا کرا لیا گیا ہے۔ ایتھوپیا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ابی احمد کا کہنا ہے، ''اب ہمیں تباہی کے بعد تعمیر نو کا اہم کام کرنا ہے اور تیگرائی میں امن کی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔‘‘ تاہم  باغی گروپ کے سربراہ ڈیبریٹسیون گیبریمیشائل کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم کی جانب سے ابی احمد کی حکومت کے خلاف جنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو موبائل میسیج کے ذریعے بتایا، ''اس ظلم سے ہم قبضہ کرنے والوں کے خلاف لڑائی میں مزید متحد اور پر عزم ہوگئے ہیں۔‘‘

مزاحمت کاروں کو الٹی میٹم

ابی احمد نے تین ہفتے قبل اس گروپ کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ اتوار کو تیگرائی مزاحمت کاروں کو الٹی میٹم دیا گیا تھا کہ وہ ہتھیار پھینک دیں یا پھر بڑے حملے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ حکومت کی تین روزہ دھمکی کی مہلت بدھ کو ختم ہو گئی تھی۔ یہ امر اہم ہے کہ میکیلے پانچ لاکھ آبادی کا ایک بڑا شہر ہے۔

تیگرائی مسلح تنازعے کی شروعات

ایتھوپیا کے انتہائی شمالی علاقے تیگرائی میں حکومت مخالف مزاحمتی عمل کو کنٹرول کرنے کے لیے ابی احمد حکومت نے چار نومبر سے فوجی مشن شروع کر رکھا ہے۔ اس کی فوری وجہ تیگرائی باغیوں کا ملکی فوج کی شمالی کمانڈ پر کیا گیا حملہ تھا۔ اس حملے میں کئی افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ اس حملے کے حوالے سے محاذِ آزادی تیگرائی کا کہنا تھا کہ یہ ایک دفاعی کارروائی تھی۔

بڑے پیمانے پر مہاجرت

اس مسلح تنازعے کی وجہ سے تیس ہزار افراد مہاجرت کا شکار ہو چکے ہیں۔ یہ افراد ایتھوپیا کے ہمسایہ ملک سوڈان کے سرحدی قصبے میں خیموں میں مقیم ہیں۔ افریقی یونین کی مصالحتی کوششوں کو وزیر اعظم ابی احمد کی حکومت نے تسلیم نہیں کیا۔ دوسری جانب افریقی یونین نے اس تنازعے کے حل کے لیے ایک خصوصی ایلچی بھی مقرر کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلیفون اور انٹرنیٹ کی سہولتیں نا ہونے کے سبب اس علاقے کی اصل صورتحال کے بارے میں آزاد ذرائع سے معلومات نہیں مل رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...