بھٹکل کے شرالی میں زیرو ویسٹ مینجمنٹ مرکز  کا قیام : کچرے کا دوبارہ استعمال کے لئے لائق بنانے والا مثالی منصوبہ :سی ای اؤ محمد روشن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd January 2020, 6:53 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل؍کاروار:22؍جنوری(ایس اؤ نیوز) گھر گھر سے جمع کئے جانے والے کچرے کو مقامی طورپر ہی دوبارہ استعمال کرنے کا مقصد لے کر زیرو ویسٹ مینجمنٹ مرکز کا بھٹکل تعلقہ کے شرالی میں قائم کئے جانے کی اترکنڑا ضلع پنچایت کے  سی ای اؤمحمدر وشن نےجانکاری دی ہے۔ پورے ملک میں یہ پہلی تجرباتی کوشش ہے جس کے لئے شرالی گرام پنچایت کو منتخب کیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عوامی نج کاری کے اشتراک سے (پی پی پی) قریب 30 لاکھ روپئے کے لاگت سے مختلف قسم کے کچروں کو الگ الگ طریقوں سے علاحیدہ کرنے اور اس کا دوبارہ استعمال کرنے کا منصوبہ تشکیل دیاگیا ہے۔ کچا کچرا، سوکھا کچرااس کے علاوہ پرانے کپڑے ، شوز، چپل، الکٹرانک کچرا، نامیاتی کچرا، کانچ ،شیشے کی اشیاء ، پلاسٹک ، سیانیٹری پیاڈ وغیرہ گرام پنچایت کی سطح پر ہی نکاسی کی جائے گی۔ جس کے لئے جدید ٹکنالوجی کے مشینوں کا استعمال کیا جائے گا۔ کچے کچرے کو کھاد میں تبدیل کرکے زراعت کے لئے استعمال کریں گے تو سیانیٹری پیاڈ انسنیٹر مشین کا استعمال کرتے ہوئے اس کو جلا دیا جائے گا۔ کانچ، شیشوں کی اشیاء کو مٹی میں منتقل کیا جائے گا اور پلاسٹک سول کاموں کے لئے خام اشیاء کے طورپر استعمال کئے جانے کی سی ای اؤ روشن نے جانکاری دی۔

زیرو ویسٹ مینجمنٹ مرکز کے لئے گرام پنچایت کی طرف سے عمارت کی نشاندہی کی جاچکی ہے، گھر گھر کچرا جمع کرنے کی ذمہ داری گرام پنچایت کرے گی۔ مشینوں کی نصب کاری، نگرانی صنعت کار کرشنانند نائک کی ملکیت والی ایس ایم انجنئیرس اینڈ ٹریڈرس کمپنی کرے گی۔ اس سلسلے میں کمپنی کے ساتھ  ضلع پنچایت نے اصول و ضوابط کے مطابق معاہدہ کر لیا ہے۔  اس سلسلے میں سوچھ بھارت مشن کے ضلع سنچالک سوریا نارائن بھٹ نے بتایا کہ ضلع پنچایت سی ای اؤ محمد روشن کی دور اندیشی کے چلتے عوام کو سہولت فراہم  کرنےو الے اس منصوبہ  کو تشکیل دیا گیا ہے۔

زیرو ویسٹ مینجمنٹ کے نفاذ سے مقامی اداروں کے مراکز پرنہ  ملنے والے مشینوں کو شرالی گرام پنچایت کو مہیا کی جارہی ہیں۔ جس میں الکٹرانک کچرے کو پروسس کرنے سے لے کر پلاسٹک اور کانچ کو بھی دوبارہ استعمال کرتےہوئے خام مواد میں منتقل کرنے والی مشینیں شامل ہیں۔ عوامی استعمال کے بعد یوں ہی پھینکی ہوئی کانچ کی بوتلیں جمع کرکے ان کو چورا کرنےکے بعد مٹی میں منتقل کیا جائے گااور اس کو متعلقہ علاقوں میں ہونے والے تعمیراتی کاموں میں استعمال کرنے کے لئے پنچایت راج انجنئیرنگ شعبہ کو ہدایت دی جائے گی۔ پلاسٹک کو سڑک تعمیراتی کاموں میں استعمال کیا جائےگا۔ 9فی صد خام مواد ان مراکز سے حاصل کرنے کا حکم جاری کیاجائے گا۔ جس کے نتیجے میں نہ صرف کچرے کا دوبارہ استعمال ہوگا بلکہ سرکار پر معاشی بوجھ بھی کم ہونے کی سی ای اؤ روشن نے جانکاری دی ۔

منصوبے کو لے کر ضلع پنچایت کے سی ای اؤ محمدر وشن نے بتایا کہ ’’ایک مثالی منصوبے کے تحت ضلع کو صفائی میں آگے صف میں لاکھڑا کرنے کا ارادہ ہے، تجرباتی طورپر بھٹکل کے شرالی گرام پنچایت میں زیرو ویسٹ مینجمنٹ مرکز کا قیام ہوگا، اگلے چند دنوں میں کاروار کی چتاکول گرام پنچایت میں مرکز قائم کرنے کا فیصلہ لیاگیا ہے، منصوبے کی کامیابی کے لئے عوامی تعاون کی ضرورت ہے‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...