مرڈیشور میں کچرا نکاسی مرکز کا قیام : سی ای اؤ محمد روشن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th July 2019, 8:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :12؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے ماولی 1اور2گرام پنچایتوں پرمشتمل مرڈیشور میں ایک کچرانکاسی مرکز کے لئے ضروری اقدامات کئے جانے کی اترکنڑا ضلع پنچایت سی ای اؤ محمد روشن نے جانکاری دی۔

وہ یہاں مرڈیشور میں گرام پنچایت صدور اور ممبران کے ساتھ ہوئی گفتگو کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ مرڈیشور میں کچرانکاسی مرکز کی اشد ضرورت ہے، اس کی نگرانی وغیرہ کو لے کر پنچایت صدور اور ترقی جات افسران کو ایک روز کی ٹریننگ دی گئی ہے۔ گوکرن  میں کچرانکاسی مرکز کاکام جاری ہے، ماولی 1اور2گرام پنچایت کے نمائندوں میں بیداری پید اکرنے کے لئے پڑوس ضلع کے ایک ماہر کو مدعو کرکے ورکشاپ منعقد کئے جانےکی بات کہی۔ عوام میں کچے اور سوکھے کچرے کو الگ الگ کرکے دینے کے متعلق بھی بیداری پیدا کرنے کی ذمہ داری پنچایت ممبران کی ہے۔ گاؤں کی ترقی کے لئے ہر ایک تعاون کرنے کی اپیل کی۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا، تعلقہ پنچایت ترقی جات افسر پربھاکر چکنمنے ، ماولی پنچایتوں کے صدور منگلا ایشورنائک، ناگرتنا موگیر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔