بھٹکل میں چیف ایکزی کوٹیو آفسر محمد روشن کی آمد؛ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے سبھی گرام پنچایتوں میں کچرانکاسی مرکز قائم کرنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2019, 9:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)شہر سمیت دیہاتوں میں صفائی ستھرائی   کا خاص خیال رکھتےہوئے اس کی حفاظت کئے جانے کے متعلق ہر ایک گرام پنچایت حدود میں کچرا نکاسی مرکز تعمیر کرنا ازحد ضروری  ہے، اس کام کے لئے  جو بھی گرام پنچایت اقدامات کرے  گا، اُس پنچایت کے لئے 20 لاکھ روپیوں کافنڈ دستیاب رہے گا۔ان  باتوں  کا اظہار ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد روشن نے  کیا۔

وہ یہاں منگل کو تعلقہ پنچایت ہال  میں منعقدہ گرام پنچایت، ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت صدور ، نائب صدور اور افسران پر مشتمل میٹنگ میں بات کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ گرام پنچایت احاطے میں ہی  کچرا نکاسی کا مرکز تعمیر کیا جاسکتا  ہے۔ انہوں نے ممبران اور افسران کو مشورہ دیا  کہ وہ  ضلع کے گوکرن اور چتاکول گرام پنچایتوں کا دورہ کرکے مشاہدہ کریں اور وہاں کی طرز پر کچرانکاسی مرکز کی تعمیر کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہرایک گرام پنچایت کو 14ویں معاشی منصوبے کے تحت بے شمار امداد دی جارہی ہے۔ اور اس کے لئے اگلے تین مہینوں میں عملی منصوبہ تشکیل دیا جائے گا۔ پنچایت ممبران نے سی ای اؤ کو رہائشی اسکیموں کے مستفیدین کو معاوضہ منظور نہ ہونےکے متعلق توجہ دلائی تو محمد روشن نےکہاکہ راجیو گاندھی رہائشی نگم کے مینجنگ ڈائرکٹر سے اس سلسلے میں گفتگو ہوئی ہے۔ اگلے ایک مہینے میں مسئلہ کو حل کیا جائے گا۔ ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ممبر البرٹ ڈیکوستھا، سندھو بھاسکر، ضلع پنچایت معاون سکریٹری ناگیش رائیکر، اکاؤنٹنٹ سنگیتا بھٹ،تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، وشنودیواڑیگا، افسر لکشمی نارائن سوامی وغیرہ موجود تھے۔ تعلقہ پنچایت مینجر سدھیر گاؤنکر نے استقبال کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...