بھٹکل : جسمانی لحاظ سے "خاص" بچوں کے سنیہا اسکول میں اسکاوٹس اینڈ گائڈس یونٹ کا قیام
بھٹکل 5 / جولائی (ایس او نیوز) بھارت اسکاوٹس اینڈ گائڈس کا 'کب کھُل بُل' روورس رینجرس کا اجلاس اور 'خاص' بچوں کے سنیہا اسکول میں اسکاوٹ اینڈ گائڈس یونٹ قائم کرنے کی تقریب کملاوتی رما ناتھ ہال میں منعقد ہوئی ۔
پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے بلاک ایجوکیشن آفیسر دیوی داس موگیر نے کہا کہ یہ ایک انوکھا پروگرام ہے جس میں 'خاص' بچوں کے اسکول میں اسکاوٹس اینڈ گائڈس یونٹ کا قیام عمل میں لانے کا قابل رشک اقدام کیا جا رہا ہے ۔ گھر کے ایک کمرے یا کونے تک محدود رہنے والے 'خاص' بچے اب سنیہا اسکول کے توسط سے اپنی صلاحتیں دنیا کو دکھانے کے قابل ہوئے ہیں ۔ آج اسکاوٹس اینڈ گائڈس یونٹ کے قیام کے بعد آئندہ دنوں میں وہ اپنی مزید صلاحتیں دنیا کے سامنے لانے میں کامیاب ہونگے ۔
مہمان خصوصی کے طور جولیس راک نے گرین ویلی اسکول میں اپنی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پھر ایک بار ساحلی علاقہ میں حاضر ہونے کا موقع ملا ہے ۔ 'خاص' بچوں سنیہا اسکول بہت ہی بہترین خدمات انجام دے رہا ہے اور یہاں کے طلبہ دنیا کو یہ بتانے کے لائق ہوگئے ہیں کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ہیں ۔
پروگرام میں شرکت کرنے والے ریاستی انتظامی کمشنر بی کری سدپّا نے ابتدائی خطاب کیا۔ الوے کوڈی دیوستھان کے دھرم شری نارائن جی دئیمنے اور ودیا بھارتی اسکول کی ہیڈ مسٹریس روپا کھاروی نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔
پروگرام کی صدارت نیو انگلش پی یو کالج کے پرنسپال رویندرا شانبھاگ نے انجام دی ۔ ضلع سیکریٹری بی ڈی فرنانڈیز نے استقبال کیا ۔ گوتم وینکٹیش مرڈیشور اور چنا ویرپا ہوسمنی نے نظامت کی ۔ شیوانند بھٹ نے شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر ٹیچر پرکاش شیرالی ، سنیہا اسکول کی ہیڈ مسٹریس مالتی ادیاور، تعلقہ سیکریٹری وینکٹیش گُبّی ، انجمن کے کلیم اللہ ، سماجی خدمت گار نذیر قاسمجی وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے ۔