لاک ڈاون کے اوقات میں پھر تبدیلی؛ کل جمعہ سے اُترکنڑا میں چھ بجے سے صبح دس بجے تک خرید و فروخت کی اجازت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th May 2021, 11:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6 مئی (ایس او نیوز)  کرناٹک میں کورونا کے تشویش کی حد تک بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے  کل جمعہ سے  لاک ڈاون میں مزید سختی  برتے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور راستوں اور بازاروں میں زیادہ دیر تک  عوام  کی بھیڑ کو جمع ہونے سے روکنے  کے لئے  جمعہ سے صبح چھ بجے سے صبح دس بجے کے اندر تمام دکانوں کو بند کرنے کا  حکم دیا گیا ہے۔

اس سے قبل کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈی یورپا  نے تمام ڈسٹرکٹ انچارج منسٹروں کو اختیار دیا تھا کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں  کورونا پر قابو پانے کےلئے  مناسب اقدامات کریں اور لاک ڈاون کے تعلق سے خود فیصلہ کریں، اسی مناسبت سے آج جمعرات کو اُترکنڑا  ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر  شیورام ہیبار نے کاروار میں ڈپٹی کمشنر دفتر میں ضلعی انتظامیہ کے آفسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا اورضلع کے تمام حالات کا جائزہ لینے کے بعد  ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ  ضلع میں کووڈ پر قابو پانے کےلئے لاک ڈاون میں سختی برتی جانی ضروری ہے جس کے تحت کل جمعہ سے  صبح چھ بجے سے صبح دس بجے تک روزمرہ کی  ضروری اشیاء  کی خرید وفروخت کی اجازت دی جانی چاہئے، دس بجے تمام لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں جانا ہوگا۔

پتہ چلا ہے کہ  ضلعی انچارج وزیر شیورام ہیبار کے  اس فیصلے کے بعد  بھٹکل میں بعض   علاقوں میں  آٹو کے ذریعے  اعلان کیا گیا کہ  کل جمعہ کو صبح چھ بجے سے صبح دس بجے تک ہی ضروری اشیاء کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت رہے گی، لہٰذا دس بجنے سےپہلے ہی لوگوں کو اپنی دکانیں بند کرنی ہوگی۔

ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے تصدیق کی کہ کل جمعہ سے روزمرہ کی ضروری اشیاء کی دکانوں کو صبح  چھ بجے سے صبح دس بجے تک ہی کھولنے کی اجازت ہوگی۔یعنی جن دکانوں کو دوپہر بارہ بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی تھی، تماموں کو کل سے دس بجے ہی بند کرکے گھر جانا ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر   نے عوام الناس سے  درخواست کی کہ وہ   لاک ڈاون احکامات کی پابندی کریں  اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون  کریں۔

بتاتے چلیں کہ پڑوسی ضلع اُڈپی اور دکشن کنڑا  میں بھی لاک ڈاون کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے ۔  ذرائع سےملی اطلاع کے مطابق  اُڈپی اور مینگلور سمیت دونوں اضلاع میں  صبح چھ بجے سے صبح نو بجے تک ہی  ضروری اشیاء کی خریدوفروخت کی اجازت دی گئی ہے، نو بجے کے بعد  تمام دکانوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئےہیں۔اسی طرح لوگوں کو راستوں پر  بے جا گھومنے پر بھی سختی برتی جانے کے احکامات دئے گئے ہیں اور  غیر ضروری طور پر  راستوں پر گھومنے والوں کی گاڑیوں کو ہی ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے گئےہیں۔  ذرائع نے بتایا کہ  لاک ڈاون کے دوران ویسے تو  میڈیکل دکانیں کھلی رہیں گی مگر  عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں موجود  میڈیکل دکانوں سے ہی  دوائیاں خرید سکیں گے، اپنے علاقہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...