بھٹکل : توحید کی بنیا د پر ہی ساری انسانیت کو متحد کیا ،یہی نبی ﷺ کا اصل کارنامہ ہے: بردران وطن کی تقریب میں محمد کوئیں کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd November 2020, 8:06 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23؍نومبر(ایس اؤ نیوز) اللہ کے نبی ﷺ نےدنیا کے سامنے توحید کا پیغام پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جب ساری کائنات کا خالق  ومالک ایک ہی ہے سب  کچھ اسی کی پکڑ و نگرانی میں رواں دواں ہے تو زمین پر بسنے والے ساری انسان بھی اسی کی تخلیق ہیں ، ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔اسی بنیاد پر  مختلف  جغرافیائی حدود میں ،طبقات میں ، رنگ و نسل میں بٹی ہوئی انسانیت کووحدانیت کے تلے متحد و متفق کیا یہی اللہ کے نبی ﷺ کی سیرت کا اہم کارنامہ ہے اور آج دنیا کو اسی کی ضرورت ہونے کا شانتی پرکاشن کے مینجر اور جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے سکریٹری محمد کوئیں نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں شہر کے رائیل اوک ہوٹل میں جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی ریاست گیر منائی گئی ’’سیرت النبی ﷺ‘‘مہم کی اہم کڑی برادران وطن سے نبی ﷺ کی زندگی کے متعلق آپسی تبادلہ خیال اور انعامی تقریب میں صدارتی خطاب  کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب کو جاری رکھتےہوئے کہاکہ حقیقت بھی یہی ہے کہ دنیا میں جو انسانیت کا کام کرتےہیں وہی اعلی ٰ و ارفع ہے۔ کائنات پر اللہ کی  نگرانی اور حکم رانی کی مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج ہماری حکومتیں 60میٹر کی وسعت والی سڑکوں کی کنٹرول نہیں کرپارہی ہیں روزانہ سیکڑوں لوگ سڑک حادثات میں مارے جاتےہیں جب کہ پوری کائنات پر  غور کریں کہیں پر بھی  رتی برابر کوئی حادثہ نہیں ، ہرچیز اپنے کام میں مصروف ہے۔

انہوں نےکہا کہ  موجودہ دور میں جھوٹ کا بول با لا ہے، ایسے میں مذاہب، اصول ، اقدار سبھی کو خطرہ لاحق ہے ،باطن کی پاکیزگی سے ہم لوگ  ان سنگین حالات سے ہمیں باہر نکل سکتے ہیں۔ ہم کن حالات میں جی رہے ہیں ہماری تہذیب وثقافت کس حد تک گر چکی ہے اس کا ایک نمونہ ابھی کرونا کے دورمیں دیکھ چکے ہیں جہاں باپ کی نعش کو خود بیٹوں نے دفنانے سے انکار کیا جانا ہماری نظروں کے سامنے ہے۔

انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے صدر شعبہ کنڑا پروفیسر آر ایس نایک نے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئےکہاکہ  مسخ شدہ اور تخریبی ذہن مہاتما گاندھی کو بھی ملک غدار کہتے ہیں اور گوڈسے کی پوجا کرتے ہیں،ملک کی دستوری تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے والے امبیڈکر کوبدنام کرتےہیں۔ جس بسویشور نے ذات پات کے ازالے کے لئے ساری زندگی جدوجہد کی آج انہی کی پوجا کئے جانےپر افسوس جتایا۔ اللہ کے نبی ﷺ کی زندگی میں ہمیں کہیں بھی برائی کےمتعلق کوئی شائبہ نہیں ملتا۔ انہیں عدم تشدد پر حددرجہ یقین تھا۔ کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے صدر شنکر نائک، اترکنڑا ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے ضلعی صدر آر کے بھٹ، بھٹکل بلاک کانگریس کے صدر سنتوش نائک نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ جماعت اسلامی ہنداترکنڑا ضلع کے ناظم محمد طلحہ سدی باپا ڈائس پر موجود تھے۔

تقریب کا آغازحافظ محمد زید حارث کی تلاوت قرآن و کنڑا ترجمہ سے ہوا۔ غطریف ردامانوی نے کنڑا میں نعت پیش کی۔ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بھٹکل حافظ انجنئیر نذیر احمد قاضی نے سبھی کا استقبال کیا۔ مہم کے کنونیر محمد رضا مانوی نے نظامت کے ساتھ شکریہ کلمات ادا کئے۔ تقریب میں ضلعی سطح پر منعقدہ سیرت النبی ﷺ مضمون نویسی مقابلے کے انعام یافتگان میں انعامات کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے تاثرات کو پیش کیا۔ تقریب میں ایک سو کے قریب براداران وطن شریک تھے۔تقریب کے بعد کئی برادران وطن نے کنڑا قرآن اور اللہ کے نبی ﷺ کی سیرت  کی کتاب بزبان کنڑا نے بطور تحفہ قبول کئے ۔  تواضع کا اہتمام تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔