ایشورپا نے ایڈی یورپا کے بیان کو درست قرار دیا

Source: S.O. News Service | Published on 3rd December 2021, 9:07 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،3؍دسمبر (ایس او نیوز) میسورو میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کے ایس ایشورپا نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ا یڈی یورپا کے اس بیان کوصحیح قرار دیا،جس میں ا یڈی یورپا نے ایم ایل سی انتخابات میں جن حلقوں میں جنتا دل (ایس) نے اپنے امیدواروں کو میدان میں نہیں اتارا ہے وہاں بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی جنتا دل (ایس) سے حمایت کی درخواست کرے گی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدد کرنے کی گزارش کرے گی۔ کسی پارٹی سے حمایت کیلئے درخواست کرنا کوئی بری بات نہیں ہے اور کوئی خفیہ معاہدہ نہیں ہے۔ ایشورپا نے مزید بتایا کہ کانگریس کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے بیک ورڈ کلاس اور شیڈول کاسٹ نے اپنے آپکو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ نشاندہی کرلی ہے اور بی جے پی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...