امریکی کانگرس کے ڈیموکریٹک ارکان کا ایردوآن کا واشنگٹن کا دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 16th October 2019, 6:14 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،16اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکا میں ڈیموکریٹک سینیٹر جین شیہن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دیں۔ اس سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی کے دو سینیٹرز کرس مرفی اور وین ہولن بھی یہ مطالبہ کر چکے ہیں۔

ترک ایوان صدارت نے رواں ماہ کے دوران اعلان کیا تھا کہ ایردوآن کی ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔ بات چیت میں ایردوآن نے ٹرمپ کی دعوت پر آئندہ ماہ واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات پر آمادگی کا اظہار کیا۔

ترکی اور اس کے ہمنوا شامی اپوزیشن کے مسلح گروپوں نے بدھ کے روز شمال مشرقی شام میں کرد فورسز کے خلاف حملے کا آغاز کیا تھا۔

انقرہ اس بات کا خواہاں ہے کہ وہ شام میں 32 کلو میٹر اندر اپنے زیر کنٹرول ایک سیف زون کا قیام عمل میں لائے اور پھر ترکی میں موجود 36 لاکھ شامی پناہ گزینوں کے ایک بڑے حصے کو وہاں منتقل کر دیا جائے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل شروع کیے گئے ترک فوجی آپریشن کے سبب اب تک تقریبا 1.3 لاکھ افراد متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

دوسری جانب شام میں کرد خود مختار انتظامیہ نے اتوار کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ شامی حکومت کے ساتھ ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔ اس کے تحت بشار کی فوج ترکی کے ساتھ سرحد پر تعینات ہو گی تا کہ کردوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر جاری حملے کو روکا جا سکے۔

کردوں کو سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی ریڑھ کی ہڈی شمار کیا جاتا ہے۔ شام کے شمال اور شمال مشرق میں وسیع علاقوں سے داعش تنظیم کے قلع قمع کے بعد سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے شام کے تقریبا 30% رقبے کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...