طرابلس ترکی کی فوجی کمک کیلئے ہوائی اڈہ تیار کر رہی ہے:المسماری

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 12th December 2019, 5:14 AM | عالمی خبریں |

 طرابلس / 11 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)لیبیا کی نیشنل آرمی کے ترجمان احمد المسماری نے العربیہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے طرابلس کی شدت پسند ملیشیاؤں کو اسلحہ کی فراہمی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قومی وفاق حکومت ترکی سے فوجی سازو سامان کی رسد اور کمک وصول کرنے کیلیے تباہ شدہ المعتیقہ فوجی اڈے کو دوبارہ تیار کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں المساری نے کہا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ قومی وفاق حکومت ترکی کی گاڑیاں حاصل کرنے کے لیے معیتیقہ ہوائی اڈے کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طرابلس پرقبضے کی لڑائی ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کا وقت نہیں رہا ہے۔ اب صرف بندوق ہی فیصلہ کرے گی کہ طرابلس کو کیسے آزاد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ طرابلس کی ملیشیاؤں نے ثابت کردیا ہے کہ لیبیا کی جنگ مقامی نہیں بلکہ علاقائی ہے جس میں دوسرے ممالک بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ لیبیا کی قومی فوج کے طرابلس میں داخلے کی تیاری کی اطلاعات آنے کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا تھا کہ خطرے کی صورت میں وہ ترک فوج کو لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے بھیجنے میں تاخیر نہیں کریں گے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک لیبی وزیراعظم فائز السراج کی مدد کے لیے تیار ہے۔ اگر وہ مدد کی درخواست کرتے ہیں تو ہم لیبیا کی بھرپور مدد کریں گے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ اگر طرابلس کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی طرف سے مدد کی درخواست کی گئی تو ہم فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ادھر لیبیا کی پارلیمنٹ نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے بیان کو اشتعال انگیز اور لیبیا کی قومی سلامتی کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے عرب لیگ سے مطالبہ کیا کہ وہ لیبیا کے دفاع کے لیے موثر حکمت عملی وضع کریں۔ لیبی پارلیمنٹ نے طرابلس کی موجودہ صورت حال اور ترکی کی ممکنہ مداخلت کی روک تھام کے لیے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔
 
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...