یورپی یونین ترکی سے مہاجرین پر نیا سمجھوتا کرنے کی خواہاں

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th March 2020, 9:12 PM | عالمی خبریں |

 انقرہ /8مارچ (آئی این ایس انڈیا)یورپی یونین نے ترکی کے ساتھ نیا سمجھوتا کرنے کی کوششیں ت کردی ہیں تاکہ شام، عراق، افغانستان اور دوسرے ملکوں کے تارکین وطن کے قافلوں کو روکا جاسکے جو پناہ کے لیے یورپ آ نا چاہتے ہیں۔شمالی مشرقی شام میں سرکاری فوج اور باغیوں میں کی لڑائی میں شدت آ نے کے بعد لاکھوں پناہ گزینوں نے ترکی کا رخ کرلیا ہے۔ ترکی نے 28 فروری کو اعلان کیا تھا کہ وہ 2016 میں ہوئے اس معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا جس میں اس نے یورپی یونین کی مالی اعانت کے بدلے اپنے علاقے میں پناہ گزینوں کو روکنے کا وعدہ کیا تھا۔ترکی نے الزام لگایا ہے کہ یورپی یونین نے اپنی ضمانتوں پر عمل نہیں کیا۔ اس وقت بھی 35 ہزار تارکین وطن ترکی اور یونان کی سرحد پر جمع ہیں جنھیں یونان کی افواج سختی سے روک رہی ہیں۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ بحرانی صورتحال پر غور کے لیے اجلاس کررہے ہیں۔ یورپی یونین کے پالیسی سربراہ جوزف بریل نے جمعہ کو زغرب میں بتایا کہ رکن ممالک ترکی کو زیادہ رقوم فراہم کرنے کی پیشکش کریں گے۔ 2016 کے معاہدے میں ترکی کو 6 ارب یورو دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔لیکن ترکی واضح کرچکا ہے کہ وہ کوئی سودے بازی نہیں کرنا چاہتا۔ وہ پہلے ہی تقریباً 40 لاکھ تارکین وطن کو پناہ دے چکا ہے۔بوریل نے کہا کہ ترکی پر بہت بڑا بوجھ پڑچکا ہے جس کا ہمیں مکمل ادراک ہے۔ لیکن ہم یہ بھی تسلیم نہیں کرسکتے کہ مہاجرین کو دباؤ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا جائے۔اب تک یورپی یونین اس بات کی نگرانی کرتی آ ئی ہے کہ مختص کی گئی رقوم کو کس طرح خرچ کیا جاتا ہے۔ لیکن زغرب میں یورپی یونین کے سفارت کاروں کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ترکی اس بات کا خواہاں ہے کہ اسے یہ رقوم براہ راست دی جائیں۔ اس مطالبے کو تسلیم کیے جانے کا امکان کم ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...