اردغان کی معاہدے کی خلاف ورزی، ترک فوجیوں کی لیبیا آمد جاری

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 25th January 2020, 8:01 PM | عالمی خبریں |

انقرہ،25جنوری(آئی این ایس انڈیا)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی طرف سے لیبیا میں عدم مداخلت سے متعلق طے پائے برلن معاہدے کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔ ترکی کی طرف سے لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے مسلسل فوجی بھیجے جا رہے ہیں۔کل جمعہ کو ترک صدر نے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا میں فائز السراج کی قیادت میں قائم قومی وفاق حکومت کی معاونت کے لیے ترک فوج کی تعیناتی جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک فوجی افسران لیبیا میں قومی وفاق کی وفادار فورسز کو عسکری تربیت فراہم کررہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں برلن میں ہونے والی امن کانفرنس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ کوئی دوسرا ملک لیبیا میں عسکری مداخلت نہیں کرے گا۔ ترکی نے اس معاہدے کے آرٹیکل پانچ سے اتفاق کیا تھا جس میں قومی وفاق حکومت کے لیے کسی قسم کی فوجی کمک نہ بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ایردوآن نے جرمن چانسلر نجیلا میرکل سے بات چیت کے بعد استنبول میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک نے اتوار کے روز لیبیا میں برلن سربراہی اجلاس میں شرکت کی وہ لیبیا کے نیشنل آرمی کے سربراہ خلیفہ حفتر کی مدد بند کریں۔روسی انفارمیشن ایجنسی نے ترک وزیر خارجہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جب تک لیبیا میں جنگ بندی برقرار ہے اس وقت تک ان کا ملک مزید فوجی مشیروں کو لیبیا بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔خیال رہے کہ لیبیا میں اقوام متحدہ کے مندوب غسان سلامہ نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترک صدر نے دوسروں کی طرح برلن کانفرنس کے بیان کے پانچویں آئٹم میں بھی وعدہ کیا تھا کہ وہ لیبیا میں مداخلت نہیں کریں گے اور نہ ہی فوج بھیجیں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ لیبیا بھیجے گئے 2000 شامی جنگجوؤں کی واپسی کے لیے اقدامات کریں گے؟۔ توان کا کہنا تھا کہ 2000 شامی جنگجو بلکہ ہزاروں دوسرے غیرملکی جنگجوؤں کو لیبیا سے باہر نکالنا ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ ترکی نے شام کے علاقوں سے لائے گئے دوہزار کے قریب جنگجو قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے لیبیا بھیجے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...