دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کا خطرہ مکمل طور پر ختم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا: ایردوان

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2019, 6:05 PM | عالمی خبریں |

استنبول،13اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی)  ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جب تک علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا آپریشن جاری رہے گا۔

صدر ایردوان نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے بورس جانسن کو، 9 اکتوبر کو شام  میں دریائے فرات کے مشرق میں شروع کئے گئے، چشمہ امن آپریشن  کے مقاصد سے آگاہ کیا۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ شام کے شمال  سے دہشت گرد تنظیموں  PKK/YPGاور داعش  کا خطرہ مکمل طور پر ختم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔ اس طرح   شامی مہاجرین کی رضا کارانہ  اور محفوظ  شکل میں اپنے گھروں کو واپسی ممکن ہو سکے گی۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی برطانیہ اور نیٹو اتحاد کا ایک اہم اتحادی ہے۔

انہوں نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف  جدوجہد میں ترکی کے جرات مندانہ کردار اور شامی مہاجرین  کے معاملے میں سخاوت کا بھی ذکر کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...